بلوچستان گیس، بجلی، فون، سڑکیں بحال نہ ہوسکیں، متاثرہ علاقوں میں خوراک کی قلت پیدا ہو گئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ+اندرون بلوچستان: بلوچستان میں بارش تھم جانے کے تیسرے روز بعد بھی بجلی گیس فون سڑکیں اور نیٹ سروس بحال نہ ہوسکی۔جبکہ سیلاب میں بہہ جانیوالوں کی لاشیں ملنے کا سلسلہ تاحال جاری۔متاثرہ علاقوں میں خوراک کی قلت پیدا ہوگئی۔لاکھوں لوگ سڑکوں کے کنارے کھلے اسمان تلے بیٹھے ہیں۔ قومی شاہراہیں تاحال بند ہونے سے رابطے تاحال بحال نہ ہوسکے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلا ع میں مواصلاتی رابطہ تاحال مکمل بحال نہ ہوسکا، اکثر علاقوں میں ٹیلی فون ڈیڈ جبکہ موبائل بجلی کی بندش اور سگنل نہ ہونے کے باعث کھلونے بن گئے۔ صارفین کے مطابق پی ٹی سی ایل اورپی ٹی اے کے دعوے کے باوجودکوئٹہ کامواصلاتی رابطہ مکمل بحال نہیں ہوسکا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سہولت میں اب بھی رکاوٹ موجود ہے۔



وزیراعظم کا بلوچستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 10ارب روپے امداد کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان میں سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ سیلاب سے ہر جانب تباہی پھیلی ہوئی ہے، صوبہ سندھ اور بلوچستان سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ سوات کالام سب علاقے بارشوں سے تباہ ہوگئے، سوات میں ہوٹلز آناًفاناً دریا برد ہوگئے،میں نے اپنی زندگی میں سیلاب کی ایسی صورتحال نہیں دیکھی، پورے پاکستان میں ایک ہزار سے زائد لوگ جاں بحق ہوئے ہیں۔



بلوچستان میں شہر گاؤں،دیہات ڈوب گئے، سڑکیں پل، ریلوے ٹریک تباہ، گیس بجلی موبائل سروس معطل، نظام زندگی مفلوج زراعت باغات تباہ عوام کھلے آسمان تلے آگئے، ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: 20گھنٹے سے زائد تک جا ری رہنے والے مو سلا دھا ر با رش نے کو ئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف اضلا ع میں در و دیوار ہلا کر رکھ دئیے ہیں ،مواصلا تی نظام درہم بر ہم ہو چکا بلکہ صو بے کی عوام بجلی اور گیس کے بعد ٹیلی فونز ، مو با ئل اور انٹر نیٹ سروس سے بھی محروم ہو گئے ہیں،سیلا بی ریلوں نے صو بے بھر میں آ با دیوں کے ایک دوسرے سے رابطے تو منقطع کر دئیے ہیں ، سول ایوی ایشن اتھا رٹی نے فلائٹس آ پریشن کی معطلی کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ اس سلسلے میں زیر گردش خبریں بے بنیاد ہے کو ئٹہ سے فلا ئٹ آ پریشن بدستور بحال ہے ،دوسری جا نب کو ئٹہ سمیت صو بے کے مختلف اضلاع میں سیلا بی پا نی گھروں اور آ با دیوں میں داخل ہو نے سے لو گوں کو سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ہے ،اسپتا لوں میں ایمر جنسی نا فذ کر دی گئی ہے ، ضلعی انتظا میہ اور امداد ٹیمیں پا نی میں پھنسے لو گوں کو نکا لنے کے لئے گھنٹوں سر گرم رہے ، با رش روکنے اور دھوپ نکلنے پر اہلیاں شہر کے چہروں پر رونق لوٹ آ ئی ہے ۔تفصیلا ت کے مطابق جمعرات کی سہ پہر کو شروع ہو نے والا با رش جمعہ کی سہ پہر تک 20گھنٹے سے زائد تک جا ری رہا اس دوران شہر کی چھوٹی بڑی شاہرائیں اور گلی کو چے ندی نا لوں کا منظر پیش کر تے رہے بلکہ کو ئٹہ کے علا قوں پشتون آ با د ، پشتون با غ ، خروٹ آ با د ،: اسپینی روڈ ، چشمہ اچوزئی،کلی کمالو ، ہزارہ ٹاﺅن، نواں کلی، سمیت مختلف علا قوں میں پا نی کے ریلے گھروں اور آ با دیوں میں داخل ہو گئے کو ئٹہ کے مشرقی با ئی پا س پر ملاخیل آباد میں موسلادھار بارش کے باعث مکان میں کمرے کا چھت گر جا نے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ2 افراد زخمی ہوگئے ہیں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ٹراما سینٹر سول ہسپتا ل کو ئٹہ کا دورہ کر کے متاثرہ خاندان سے تعزیت کی اور حکومت بلوچستان کی جانب سے زخمیوں کے معیاری علاج کی یقین دہانی کرائی۔



بلوچستان میں بارش اور سیلاب سے 260افراد جاں بحق،  910کلومیٹر سڑک ، 38پل ، 226897گھروں کو نقصان پہنچا

| وقتِ اشاعت :  


  رواں سال 14جون کو شروع ہونے والی مون سون بارشوں نے پاکستان میں ملکی تاریخ کی بدترین تباہی مچاہی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق مون سون بارشوں کے ابتدائی سپیل نے صوبہ بلوچستان کو سب سے زیادہ متاثر کیا جب کہ حالیہ بارشوں نے جنوبی پنجاب اور سندھ میں بڑے پیمانے پر… Read more »



طوفانی بارشیں،بلوچستان غیر معمولی تباہی،بی بی نانی پل،ریلوے پل،گیس لائن بجلی پول بہہ گئے، اموات کی تعداد 237 ہوگئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں و سیلاب سے خواتین وبچوں سمیت مزید آٹھ افراد جاں بحق، 15 افراد زخمی ہوگئے۔ قومی شاہرائیں بند ہونے سے صوبے کا ملک کے دیگر حصوں سے رابطہ منقطع ہوگیا،بولان میں انگریز دور کا ریلوے پل بھی بہہ گیا، جس سے ریل سروس معطل ہوگئی بولان میں انگریز دور کا ریلوے پل بھی بہہ گیا جس سے ریل سروس معطل ہوگئی،



بلوچستان بارشیں ، مزید 5افرادجاں بحق کوئٹہ کراچی شاہراہ بند ، ڈیر ہ اللہ یار کے ڈوبنے کا خطرہ ، آج طو فانی بارشوں کی پیشگو ئی ۔

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ ۔اندورن بلوچستان :  بلوچستان میں بارش کی تباہ کاریاں جاری ۔مزید پانچ افراد لقمہ اجل بن گئے ۔قومی شاہرایں بند جبکہ ڈیر اللہ یار کے ڈوبنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ۔آج سے مزید طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں بارش اور سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے حادثات میں مزید 5افراد جان کی بازی ہار گئے۔طوفانی بارش ،کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا لسبیلہ میں اونچے درجے کا سیلابی ریلہ گزر نے کی وجہ سے قومی شاہراہ بند کیا گیا ۔ ڈیرہ اللہ یار شہر کو سیلاب سے بچانے کے لئے انتظامیہ کی سرتوڑ کوششیں جاری ٹریفک کو بند کردی گیا ۔ضلع صحبت پور میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہزاروں گھر منہدم ،مال مویشی سیلاب میں بہہ گئے فصلات تباہ ہوگئے ۔