بلوچستان بارش و سیلاب سے مزید 4افراد جاں بحق ریلوے ٹریک اور قومی شاہرائیں بحال نہ ہو سکیں ، مزید درجنوں دیہات ڈوب گئے ۔

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ+نامہ نگاران (اسٹاف رپورٹر+نامہ نگاران )بلوچستان بارش اور سیلاب سے مزید چار افراد جاں بحق جبکہ متعد د سیلابی ریلوں کی نذر ہوگئے ،سیلاب سے ڈیرہ اللہ یار کے مقام پر قومی شاہراہ معطل ۔مسافر کوچز اور گڈز ٹرک سیلابی ریلے میں پھنس گئیں ۔جبکہ سیلاب سے صحبت پور ،ڈیرہ اللہ یار اور گرد و نواح میں درجنوں دیہات ڈوب گئے ، ریلوے ٹریک اور کوئٹہ تفتان شاہراہ بحال نہ ہوسکی ۔بورنالہ ڈاک میں طغیانی پانی اور فلو کر گیا سیلابی ریلے نے پاک افغان بارڈر پر دو مقامات پر زیر تعمیر سڑک کو بہا کر لے گئے ۔پی ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سیلاب کے باعث مزید 4 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد یکم جون سے اب تک جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 230 ہوگئی ہے جاں بحق ہونے والوں میں 110 مرد 55 خواتین اور 65 بچے شامل ہیں مختلف حادثات میں 98 افراد زخمی ہوچکے جن میں 55 مرد 11 خواتین اور 32 بچے شامل ہیں سیلابی ریلوں اور بارشوں سے مجموعی طور پر بلوچستان میں 26 ہزار 897 مکانات منہدم و جزوی نقصان کا شکار ہوئے تو وہیں 2 لاکھ سے زائد مال مویشی سیلابی ریلوں کی نذر ہوگئے ہیں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بلوچستان کو پنجاب سے ملانے والی شاہراہ فورٹ منرو کے مقام سے بحال کردی گئی ہے تاحال نصیر آباد ڈویڑن مکران ڈویڑن سمیت دیگر علاقوں میں تاحال کئی دیہات زیر آب ہیں۔



صوبے کے تمام سیلاب زدگان کو گھر بنا کردیں گے،وزیراعلیٰ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلو چستان میرنے کہا ہے کہ صوبے کے تمام سیلاب زدگان کو گھر بنا کردیں گے، مال مویشی فراہم اور زرعی اراضی بحال کریں گے، وفاقی حکومت اور ڈونرز کے ساتھ ملکر سیلاب زدگان کی بحالی کریں گے،زیارت، خاران اور ژوب کے معاملوں پر تحقیقات جاری ہیں



ایک کروڑ 71 لاکھ صارفین پر فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کرنیکا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


وزیراعظم نے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اس سہولت سے ایک کروڑ 71 لاکھ صارفین مستفید ہوں گے، تاجروں پر فکسڈ ٹیکس بھی ختم کیا جاچکا ہے، ہمیں ہر کام کیئے آئی ایم ایف سے مشورہ کرنا پڑتا ہے۔



سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ڈونرز کانفرنس کا فیصلہ ۔

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد /کوئٹہ: وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے ازالے تباہ حال بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور تعمیر نو کے عمل میں وفاقی حکومت صوبائی حکومت سے بھرپور تعاون کرے گی جبکہ ڈونرز کانفرنس کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔جنہوں نے پیر کے روز وزیراعظم سے انکے دفتر میں ملاقات کی ،اس موقع پر وفاقی وزراء احسن اقبال، سردار ایاز صادق، چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی، ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات بلوچستان حافظ عبدالباسط سمیت وفاقی حکام بھی موجود تھے ملاقات میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے وزیراعظم کو بلوچستان میں سیلاب کی صورتحال اور تباہ کاریوں سے آگاہ کیا اور وفاقی حکومت سے بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کی دوبارہ بحالی کے لئے معاونت کی درخواست کی ۔وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے وزیراعظم کو بلوچستان میں جاری وفاق کے ترقیاتی منصوبے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا اور وفاقی منصوبوں کی فنڈنگ کو تیز تر اور بہتر بنانے کے لئے اقدامات اٹھانے کی بھی درخواست کی ۔



بلوچستان بارشیں ، مزید 9 افراد جاں بحق ،بڑے پیمانے پر نقل مکانی شروع ،زمینی و ریل رابطے منقطع

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ ۔اندرون بلوچستان:  بلوچستان میں بارشوں کا سلسلہ شدت اختیار کرگیا بارشوں سے مزید 9قیمتی جانیں چلی گئیں ۔زمینی رابطے اور ریلوے ٹریک بہہ جانے سے صوبے کا رابطہ دیگر صوبوں سے منقطع ۔سینکڑوں دیہات گاﺅں اور آبادیاں صفحہ ہستی سے مٹ گئیں ۔مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر نقل مکانی شروع ۔لاکھوں لوگ بے گھر ۔متاثرین سڑکوں کے کنارے ڈھیرے ڈال لئے ۔سڑکوں کے گرد شہر آباد ہونے لگے ۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں طوفانی بارشوںکی تباہ کاریاں جاری مزید9افراد جاں بحق اموات کی تعداد 225ہوگئی ،صوبے کا دیگر صوبوں سے زمینی رابطہ منقطع ، ریلوے اور فضائی سروسز بھی متاثر رہیں ، محکمہ پی ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اتوار کو رواں ماہ کے دوران سیلاب اور بارشوں کے باعث مزید 9اموات کی تصدیق ہوئی ہے 2اگست سے 21اگست کے دوران خضدار اور کوئٹہ میں چار، چارجبکہ قلعہ عبداللہ میں ایک اموات کی تصدیق ہوئی جبکہ ژوب میں اتوار کو دو بچے زخمی ہوئے رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک ہونے والی اموات کی تعداد بڑھ کر 225جبکہ زخمیوں کی تعداد 95ہوگئی ہے۔



بلوچستان بارشیں ،سینکڑوں دیہات اور گا ؤں صفحہ ہستی سے مٹ گئے مز ید 21افراد جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ ۔اندرون بلوچستان : بلوچستان میں بارشوں میں مزید شدت ،گزشتہ روز مختلف علاقوں میں 21قیمتی جانیں چلی گئیں ۔سینکڑوں دیہات گائوں اور آبادیاں صفحہ ہستی سے مٹ گئیں ۔شاہراہیں بہہ گئیں رابطے منقطع ،فصلیں باغات گھر مال مویشی تک نہیں رہے ۔لاکھوں لوگ کھے اسمان تلے آگئے ۔اوستہ محمد اور گر د نواح میں بارشوں کے باعث خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق 100سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا ۔ڈیرہ بگٹی میں مسلسل بارشوں نے ضلع بھر میں تباہی مچادی دو کچے مکانات گرنے اور بجلی کا کرنٹ لگنے سے خواتین سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔ خضدار شدید بارشوں و سیلابی ریلوں کے باعث چھت اور دیوار گرنے سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق دو افراد زخمی ۔گنداخہ میں مسلسل تین روز سے بارش کا سلسلہ جاری ہے گھر کی چھت گرنے سے ماں اور 3بیٹیوں سمیت 5 افراد جاںبحق ہوگئے ۔سنجاوی بارشوںسے لینڈ سیلائنڈنگ لوگ نکل مکانی پر مجبور،مکانات منہدم ایک شخص زخمی۔ کمشنر قلات ڈویژن داودخان خلجی کی جانب مسافر و دیگر ٹرانسپورٹروں سے کہا گیا ہے۔



حکومت نے ایل این جی پالیسی میں تبدیلیوں کی منظوری دے دی

| وقتِ اشاعت :  


وزیر اعظم شہباز شریف کے آئندہ ہفتے دوحہ کے دورے سے قبل کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) پالیسی میں بڑی تبدیلیوں کی منظوری دے دی تاکہ آئندہ نجی شعبے کے ایل این جی ٹرمینلز پر پابندیاں ہٹائی جا سکیں۔



بلوچستان بارشوں کی تباہ کاریاں،بولان میں گیس پائب لائن سیلاب کی نذر ،نصیر آباد میں کینالز میں شگاف درجنوں دیہات ڈوب گئے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ ۔اندرون بلوچستان : بلوچستان میں مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں جاری ،گزشتہ روز مزید دوافراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں ،جبکہ بولان میں بی بی نانی کے مقام پر سیلابی ریلے میں صوبے کو گیس فراہم کرنیوالی 24قطر انچ کی گیس پائپ لائن بہہ کر تباہ ہوگیا ۔جس کے باعث بلوچستان کو گیس سپلائی معطل ہوگئی ۔خضدار ،کرخ ،وڈھ ،نال،باغبانہ ،زہری ،اورناچ ،آڑنجی،زیدی ،فیروز آباد ،توتک میں شدید بارش ،ساسول میں مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ،ضلع کے مختلف تحصیلوں میں کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا۔کوہلو میں مکان کی چھت گرنے سے ایک شخض جاں بحق جبکہ نو افراد زخمی ہوئے ہیں ۔



بلوچستان بارشیں ، مزید 5افراد جاں بحق 6زخمی ، نصیر آباد میں درجنوں دیہات ڈوب گئے، ریلوے ٹریک متا ثر ، ۔

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری رہا، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قلات، لسبیلہ، کوہلو اور نصیر آباد میں موسلادھار بارش ہوئی جب کہ پنجگور، پشین، زیارت، کوئٹہ، بارکھان، گوادر، تربت اور چمن میں ہلکی لیکن مسلسل بارش ریکارڈ کی گئی۔ مون سون بارشوں سے اب تک 207 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جن میں 98 مرد، 48 خواتین اور 61 بچے شامل ہیں۔