بلوچستان اسمبلی اجلاس،بی این پی کی مساجد و مدارس کو بجلی و گیس کی مفت فراہمی کی قرار داد منظور

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزراء میر اسد اللہ بلوچ اور انجینئرزمرک خان اچکزئی کے درمیان تند و تیز جملوں کا تبادلہ، دونوں کے ایک دوسرے پر الزامات،ایوان نے تعلیمی اداروں، مساجد، مدارس کو بجلی و گیس کے بلوں میں استثنیٰ دینے کی قرار داد منظور کرلی جبکہ صوبے میں گیس پریشر کے مسئلے کے حل کے لئے ڈپٹی اسپیکر نے سوئی گیس کے جی ایم کو مراسلہ لکھنے کی رولنگ دے دی، امن و امان اور سی ٹی ڈی کے مسئلے پر آئی جی پولیس کو پیر کو طلب کرلیا گیا۔



بیرونی مالیاتی یقینی دہانیوں کے بعد پاکستان کیساتھ اگلا قدم اٹھاسکیں گے: آئی ایم ایف

| وقتِ اشاعت :  


عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے کہا ہےکہ بیرونی شراکت داروں کی بروقت مالی امداد پاکستان کے ساتھ نویں جائزے کی کامیابی یقینی بنانےمیں اہم ہوگی اور مالیاتی یقین دہانیوں کے بعد پاکستان کے ساتھ اگلا قدم اٹھاسکیں گے۔



معاشی عدم استحکام کی وجہ سیاسی افراتفری ہے: وزیراعظم

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ پاکستان کا مستقبل آئین پر اس کی روح کے مطابق عمل کرنے میں مضمر ہے، سیاسی افراتفری کا ماحول بتاتا ہےکہ ہم اپنی معیشت کو  پائیدار  بنیادوں  پر  ترقی دینے میں کیوں ناکام  رہے ہیں۔



وفاقی حکومت بلوچستان سے متعلق اعلانات تو کرتی ہے مگر ان پر عملدرآمد نہیں ہوتا، اراکین بلوچستان اسمبلی۔

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے وفاقی حکومت کے صوبے کے ساتھ رویہ پر برہمی کا اظہار کردیا، جے یو ائی ف کے رکن اسمبلی اصغر ترین نے اعلامتی واک آوٹ کیا بارڈرٹریڈکی بحالی کیلئے سرحدی علاقوں کے اراکین پرمشتمل کمیٹی کی تشکیل کیلئے تحریک منظور کرلی گئی۔



گورنر کی ڈاکٹر مالک بلوچ سے ملاقات ،نیشنل پارٹی کے تعاون کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،ملک ولی کاکڑ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ; گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ صوبے میں خوشگوار سیاسی تعلقات اور سماجی رشتوں کو استحکام بخشنے میں ہماری شاندار قومی روایات کار فرما ہیں۔



نسٹ کوئٹہ کیمپس میں خضدار بلاک کا قیام

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات و وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ کی کاوشوں سے NUST( نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی )کوئٹہ کیمپس میں خضدار بلا ک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔



وزیراعلی’ بلوچستان کا حب کے پولیس اہلکاروں کیلئے کیش ریوارڈ کی منظوری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے پولیس اسٹیشن بیروٹ ضلع حب کے پولیس افسران اور اہلکاران کو غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایک ملین روپے کے کیش ریوارڈ کی فراہمی کی منظوری دے دی وزیراعلیٰ نے یہ منظوری محکمہ داخلہ و قبائلی امور کی جانب سے ارسال کی جانے والی ایک سمری پر دی واضح رہے ۔



وزیراعظم سے محمود اچکزئی کی ملاقات ،سیاسی امور پر گفتگو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹ: وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سے پشتو نخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کی ملا قات، موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بدھ کو وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سے اسلام آباد میں پشتو نخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے ملا قات کی ۔