زمان پارک کے باہر جھڑپیں جاری، پی ٹی آئی کارکنان کا پیٹرول بموں سے حملہ، پولیس کی شیلنگ

| وقتِ اشاعت :  


چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونےکے بعد اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ گزشتہ روز سے زمان پارک پر موجود ہے جہاں اسے پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔



خضدار ، بازار میں ریموٹ کنٹر ول بم دھما کہ 2افراد جاں بحق 7افراد زخمی ، دہشتگر د معصوم شہر یوں کو نشانہ بنا رہے ہیں ، قدوس بزنجو ۔

| وقتِ اشاعت :  


خضدار : آغا سلطان ابراہیم خان روڈ کے مقام پر مقامی تاجر کی گاڑی کو نا معلوم حملہ آوروں کی جانب سے ریمورٹ کنٹرول بم سے اڑا دیا گیا،دھماکے میں خضدار کے سینئر صحافی عبدالواحد شاہوانی کے فرزند نوید شاہوانی اور مقامی کاروباری شخصیت امان اللہ زہری موقع پر جاں بحق سات افراد زخمی ہو گئے،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی،ایس ایس پی خضدار کیپٹن (ر) فہد خان کھوسہ پولیس و لیویز فورس کے جوان موقع پر پہنچ گئے نعشوں اور زخمیوں کو ریسکیو کر کے گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کر دیا گیا پولیس کے مطابق گزشتہ شب خضدار کے معروف شاہراہ آغا سلطان ابراہیم خان روڈ کے مقام پر مقامی کاروباری شخصیت امان اللہ زہری (زم زم) والے کی گاڑی کو ریمورٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا۔



عدالت نے عمران خان کو گرفتار کرنے سے روک دیا

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد کی سیشن عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) ( PTI ) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان ( Imran Khan ) کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے آج بروز منگل 14 مارچ کو اپنے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری ( Arrest Warrant ) کو چیلنج کیا گیا تھا۔



پاک ایران بجلی منصوبے کی مفاہمت پر دستخط ہوگئے

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : پاکستان اور ایران کے درمیان گوادر کو 100 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے 10 تا 13 مارچ تک ایران کا دورہ کیا۔



بلوچستان کے نوجوان قومی و بین الاقوامی سطح کے کھیل مقابلوں کیلئے خود کو تیارکریں،قدوس بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کھیلوں سے محبت کرتے ہیں،بلو چستان میں کھیلوں کے انعقاد سے ملک اور دنیا بھر میں صوبے کے حوالے سے ایک مثبت پیغام جائے گا،نوجوان اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں اور قومی و بین الاقوامی سطح کے مقابلوں کے لئے خود کو تیار کریں۔



وزیراعلیٰ قدوس بزنجو کا بلوچ مزاحمت کاروں کو مذکرات کی دعوت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ/تربت: وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ تربت شہر کے لئے سٹی پروجیکٹ فیز 2 کے علاوہ ساؤتھ بلوچستان پیکج پر بھی کام جاری ہے ،ریکوڈک منصوبے کی وجہ سے بلوچستان کو آئندہ چند سالوں میں اربوں ڈالر کی آمدنی ہوگی ،