
اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ چیلنجز کو مواقع میں بدلنے کیلئے غیر ملکی سرمایہ کاری کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے،وفاقی وزارتوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے جدت اور تحقیق کے لئے خصوصی سیلز قائم کئے جائیں گے،تمام وزارتیں خلیجی ممالک کے ساتھ اپنے متعلقہ مفاہمتی یادداشتوں پر پیشرفت کے حوالے سے ان ممالک کیساتھ اپنے روابط میں مزید بہتری لائیں،مظفرگڑھ ، لیہ اور جھنگ کے شمسی توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے تمام تر ضروری تقاضے پورے کئے جائیں،