وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل سے عوام اور ریاست کے درمیان باہمی اعتماد مضبوط ہوگا عام آدمی کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے سرکاری مشینری کو دلجمعی سے کام کرنا ہوگا یہ بات انہوں نے پیر کو یہاں پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کی پیش رفت اور گورننس کی بہتری سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔