بلوچستان کی ترقی ہمیشہ عزیز رہی ہے ہم نے بلوچستان میں سڑکوں کا جال بچھایااور400 سے زائد چھوٹے ڈیم کے منصوبے شروع کئے، نوازشریف

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد وسا بق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی ہمیں ہمیشہ سے عزیز رہی ہے ہم نے بلوچستان میں ہزاروں کلومیٹر سڑکوں کا جال بچھانے کا سلسلہ شروع کیا تاکہ غربت اور پسماندگی کا خاتمہ ہوسکے، مسلم لیگ (ن) نے بلوچستان میں 400 سے زائد چھوٹے ڈیم کے منصوبے شروع کئے،ہم ہمیشہ سب کو ساتھ لے کر چلے اورسب کو ساتھ لے کر چلنے کی روایت پر چلیں گے



سینیٹ اجلاس، فوجی عدالتوں کے حق میں منظور شدہ قرارداد کیخلاف کئی ارکان میدان میں آ گئے

| وقتِ اشاعت :  


پیر کے روز سینیٹ کے اجلاس میں فوجی عدالتوں کے حق میں قرارداد منظور کی گئی تھی تاہم، ایوان بالا کے آج ہونے والے اجلاس میں قرارداد کیخلاف کئی جماعتوں کے ارکان میدان میں آگئے اور اسے جمہوریت کیخلاف قرار دیتے ہوئے واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔



نواز شریف کل بلوچستان کا دورہ کرینگے،لشکری رئیسانی اور جام کمال سے معاملات طے ہو چکے ،نیشنل پارٹی سے انتخابی اتحاد کا امکان ہے، بی این پی سے نہیں، ن لیگ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف منگل کو بلوچستان کے 2روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے۔



قمر جاوید باجوہ نے عدم اعتماد سے 2 دن قبل بلا کر تحریک واپس لینے کا کہا، بلاول

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ’’سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے 2 دن قبل ہمیں بلایا تھا اور عدم اعتماد واپس لینے کا کہا گیا‘‘



امریکا اور اسرائیل کا غزہ پر حملوں میں روزانہ 4 گھنٹےکے وقفے پر اتفاق

| وقتِ اشاعت :  


امریکی صدارتی دفتر وائٹ ہاؤس کے مطابق غزہ کے لوگوں کو 2 انسانی راہداریاں فراہم کی جائیں گی، اسرائیل نے یقین دہانی کرائی ہےکہ وقفےکے دوران کوئی فوجی کارروائی نہیں کرےگا، شمالی غزہ میں روزانہ 4 گھنٹے کے وقفے پر عمل درآمد آج سے ہوگا۔



پیپلز پارٹی 30 نومبر کو کوئٹہ میں جلسے کا اعلان،بلوچستان میں پہلے سے زیادہ نشستیں جیتیں گے،بلاول بھٹو زرداری

| وقتِ اشاعت :  


کراچی /کوئٹہ : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو آئندہ عام انتخابات کے لئے بھرپور تیاریوں کی ہدایت کردی ہے۔



غیر قانونی مقیم افراد کے انخلاء کا سلسلہ جاری،دس لاکھ افغان شہری بغیر کسی ریکارڈ کے پاکستان میں موجود ہیں،رپورٹ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: ملک بھر سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کا انخلا جاری ہے گزشتہ روز ضلع کچھی میں پہنچنے والی غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کی تیسری کانوائے بھی سخت سکیورٹی میں پاس کروا دی گئی



بے امنی میں غیرقانونی تارکین وطن ملوث، افغان رہنماؤں کی دھمکیاں افسوسناک ہیں، وزیراعظم

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے افغان رہنماؤں کے دھمکی آمیز بیانات کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں بے امنی پھیلانے میں غیر قانونی تارکین وطن کا ہاتھ ہے۔