کوئٹہ، فائرنگ کے مختلف واقعات میں 4افراد جاں بحق 5زخمی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے جان محمد روڈ اور پٹیل روڈ پر فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق چلڈرن اسپتال کے قریب جان محمد روڈ کارنر پر واقع معاویہ اسٹور پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔ اسی اثناء میں جان محمد روڈ سے ملحقہ پٹیل روڈ پر فائرنگ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو سول اسپتال پہنچایا گیا۔



کیسکو کو کرپشن مافیا کا خاتمہ اور نظام بہتر بنانا چاہیے ڈاکٹر مالک بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ صوبے میں ہنگامی بنیادوں پر آبی ذخائر تعمیر نہ کئے گئے تو لورالائی سے خضدار تک کا علاقہ صحرا میں تبدیل اور بڑے پیمانے پر لوگ نقل مکانی پر مجبور ہونگے، گذشتہ ادوار کی استحصالی پالیسیوں نے بلوچستان میں احساس محرومی کو جنم دیا ہے،اعتماد سازی کے لیے موثر اقدامات کرنے ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین واپڈا ظفر محمود اور کیسکو حکام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد بلوچستان عدم توجہی اور حکمرانوں کی معاندانہ پالیسیوں کے باعث دوسرے صوبوں کی طرح ترقی نہیں کر سکا، تعلیم کے شعبے میں پسماندگی غربت میں مزید اضافے کا موجب بنا، صوبے کی معیشت کا بڑا انحصار زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبے سے وابستہ ہے،



پاکستان افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں مزید توسیع نہیں کریگا، وفاقی کابینہ میں فیصلہ چند روز میں متوقع

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: حکومت پاکستان نے غیررسمی طور پر یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ افغان مہاجرین اور تارکین وطن کی پاکستان میں مزید قیام کیلئے توسیع نہ کی جائے۔ اس سے قبل حکومت پاکستان نے افغان مہاجرین کے قیام میں گزشتہ دور میں توسیع کی تھی جواب 31دسمبر2015ء کو ختم ہورہی ہے۔ جن میں غیر قانونی تارکین وطن بھی شامل ہیں جن کے خلاف ریاست پاکستان نے سفارتی وجوہات کی بناء پر کارروائی نہیں کی اور ان کی موجودگی کو’’نظرانداز ‘‘کردیاتھا۔ واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں کابل میں ایک سہ فریقی کانفرنس اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین کی سربراہی میں منعقد ہوا تھا۔



پاکستان کی سالمیت کو کوئی خطرہ قبول نہیں ہوگا ،سعودی عرب

| وقتِ اشاعت :  


راولپنڈی / ریاض : پاکستان اور سعودی عرب نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے انتہاء پسندی کیخلاف میکانزم کو نئی توانائی کیساتھ فعال کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ سعود ی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی سالمیت کو کسی بھی نوعیت کا خطرہ سعودی عرب کیلئے ناقابل قبول ہوگا جبکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے حرمین شریفین اور سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کے دفاع اور تحفظ کے پاکستانی عزم کا اعادہ کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے اپنے دورہ سعودی عرب کے درمیان بدھ کو سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز ، سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں کیں



بلوچستان میں منظم طریقے سے گیس چوری کی جاتی ہے، فکس بلنگ پر غور کررہے ہیں ،ایم ڈی سوئی سدرن

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: چیئرمین پبلک اکاؤنٹ کمیٹی سید خورشید احمد شاہ نے ہدایت کی ہے کہ گیس کے شعبہ میں ہونے والے نقصانات کے حوالہ سے اعلی سطحی کمیٹی قائم کی جائے اور اوگرا اس حوالہ سے 4 ماہ میں سٹڈی رپورٹ مکمل کر کے پی اے سی کو پیش کرے اور آڈیٹر جنرل سرکلر ڈیٹ ادائیگی پر پہلے والی مرتب کردہ آڈٹ رپورٹ پی اے سی کو پیش کرے جبکہ آڈیٹر جنرل نے کہا کہ قانون کے مطابق وہ رپورٹ صدر مملکت کو دینے کے پابند ہیں، صدر مملکت ہی پارلیمنٹ کو رپورٹ بھجواتے ہیں تاہم پی اے سی کی ہدایت پر ہم رپورٹ پیش



آئندہ کوئی نام بغیر کسی ٹھوس وجہ کے ای سی ایل میں شامل نہیں کیاجائیگا پاکستان کو دنیا بھر کے جرائم پیشہ افراد کی آماجگاہ بننے نہیں دینگے چوہدری نثار

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ اپنے ملک کو دنیا بھر کے جرائم پیشہ افراد کی آماجگاہ بننے کی اجازت نہیں دیں گے، عارضی سفری دستاویز کے اجراء سے پہلے وزارت داخلہ سے کوائف کی تصدیق کی جائے، بیرون ملک سے ملک بدر کئے جانے والوں کے حوالے سے پالیسی تیار کر کے سفارتخانوں کو بھجوائی جائے۔ وہ پیر کو یہاں اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران خطاب کررہے تھے ۔



بلوچستان کے علاقے دشت میں ریلوے ٹریک پر دھماکا، 4 افراد جاں بحق اور 8 زخمی

| وقتِ اشاعت :  


مستونگ: بلوچستان کے علاقے دشت میں ریلوے ٹریک پر دھماکے سے 4 افراد جاں بحق جب کہ 8 زخمی ہو گئے۔ لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس صبح 9 بجے اپنی منزل کی جانب روانہ ہوئی تو مستونگ کے قریب دشت کے علاقے میں دہشت گرد ریلوے ٹریک پر دھماکا خیز مواد نصب کر رہا تھا جو پھٹ گیا



بلدیاتی انتخابات: سندھ، پنجاب میں پولنگ ختم، 11 ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


کراچی/لاہور: پنجاب کے 12 اور سندھ کے 8 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ آج سندھ کے مختلف اضلاع میں پولنگ کے دوران حریف گروہوں میں تصادم سے 11افراد ہلاک جبکہ کم از کم 80 زخمی ہوگئے



چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنی اہلیہ ریحام خان کو طلاق دے دی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ریحام خان کے درمیان باہمی مشاورت کے بعد طلاق ہوگئی۔ عمران خان اور ریحام خان کے درمیان چپقلش کے بعد باہمی مشاورت کے بعد طلاق ہوگئی جب کہ ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ بہت تکلیف دہ بات ہے