اداروں کے لوگ تنخواہیں لیکر معاشرے میں بد بو پھیلاتے ہیں انہیں معزز نہیں کہہ سکتے:سر دار اختر

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب بلوچستان کے طلباء کے مسائل پر قائم کمیشن کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی سر دار اختر جان مینگل نے کہا کہ ہمیں دو ٹوک الفاظ میں کہنا ہوگا کہ کون مظلوم اور کون ظالم ہے ، بیرون مما لک لوگ یونیورسٹیز تفریح اور لائبریز کے استعمال کے لئے جا تے ہیں لیکن بد قسمتی سے ہماری جامعات کے گیٹ پر سیکورٹی کھڑی کی جا تی ہے ۔



کمیشن کی مسنگ پرسنز لواحقین سے ملاقات، لاپتہ افراد کی جامع رپورٹ عدالت میں پیش کریں گے، سردار اختر مینگل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  بلو چستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سر دار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ لا پتہ افراد کے لواحقین پر جو بیت رہی ہے وہ ہم سمجھ سکتے ہیں،اسلا م آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ہمیں ذمہ داری سو نپی گئی ہے کہ لاپتہ افراد کے لواحقین سے حقائق جان کر جامع رپورٹ اور سفارشات اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے پیش کریں گے،بلوچستان حکومت میں مسخرے لوگ بیٹھے ہیں انہیں سنجیدہ نہیں لیتا۔ یہ بات انہوں نے منگل کو کوئٹہ میں لاپتہ افراد کے لواحقین کے احتجاجی کیمپ کے دورے موقع پر خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ اس موقع پرکمیشن کے اراکین سینیٹر کامران مرتضی، افراسیاب خٹک، علی احمد کرد، ڈاکٹر عاصمہ فیض، ارکان صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ، حمل کلمتی اور لاپتہ افراد کے لواحقین بڑی تعداد میں موجود تھے۔



توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان و دیگر پارٹی رہنماؤں کو نوٹس جاری

| وقتِ اشاعت :  


توہین الیکشن کمیشن اور توہین الیکشن کمشنر کیس میں سپریم کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سمیت پارٹی رہنما فواد چوہدری اور اسد عمر کو نوٹس جاری کر دیے۔



بلوچستان اسمبلی اجلاس ، شناختی کارڈ کے حصول کیلئے ڈی این اے لازمی قرار دینے کی قراردار منظور ۔

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پانچ مسودات قوانین ، شناختی کارڈ کے حصول کے لئے ڈی این اے ٹیسٹ لازم قرار دینے کی قرارداد منظور۔پیر کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میںپشتونخوامیپ کے رکن اسمبلی نصراللہ زیرے نے اپنی توجہ دلائو نوٹس پیش کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے محکمہ صحت کی توجہ ایک اہم مسئلہ کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہاکہ حلقہ پی بی 31 میں گزشتہ سالوں میں 9 بنیادی مراکز صحت بی ایچ یو بنائے گئے ہیں لیکن تاحال ان میں ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف تعینات نہ کرنے کی کیا وجوہات ہین تفصیل فراہم کی جائے صوبائی وزیر صحت کی عدم موجودگی کے باعث نصر اللہ خان زیرے کی توجہ دلائو نوٹس کو آئندہ اجلاس تک ڈیفر کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر نے رولنگ دیتے ہوئے کہاکہ سیکرٹری صحت کو آئندہ اجلاس میں طلب کیا جائے اجلاس میں اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری بشری رند نے قرار داد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہرگاہ کہ نادار ( نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی) جوملک کے شہریوں کو کمپیوٹرائز قومی شناختی کارڈ جاری کرتی ہے۔



زراعت کی بحالی اور سیلاب متاثرہ کسانوں کی معاونت ترجیح ہے ،قدوس بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ شعبہ زراعت کی بحالی اور سیلاب سے متاثرہ کسانوں کی معاونت ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے اپنے ایک ٹؤیٹ میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع میں 2.2 ارب روپے کی لاگت سے کسانوں کو بلا معاوضہ گندم کے بیجوں کی فراہمی کا عمل جاری ہے اور ایک لاکھ سے زائد کسان اس پروگرام سے مستفید ہوکر پھر سے اپنے پیروں پر کھڑے ہو سکیں گے۔



بی این پی اور نیشنل پارٹی اتحاد میں نظریاتی نہیں اندرون خانہ سازشی عناصررکاوٹ کی وجہ ہیں، اہم سیاسی قائدین کے انکشافات

| وقتِ اشاعت :  


کراچی:بی این پی اور نیشنل پارٹی کے درمیان چند ہفتے قبل اتحاد کے حوالے سے رابطے ہوئے، مستقبل کے حوالے سے اہم سیاسی فیصلے کئے جانے کا امکان تھا مگر ایک دو رابطوں کے بعد اچانک دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے خلاف بدترین الزامات کی بوچھاڑ شروع کردی۔ نیشنل پارٹی کے ایک اہم ذمہ دار سے جب ہم نے حالیہ اختلافات کی وجوہات معلوم کیں کہ تو انہوں نے بتایا کہ ہماری طرف سے اب بھی اتحاد اور بات چیت کے راستے کھلے ہوئے ہیں



وقت آگیا ہے کہ موقع پرستوں کا راستہ روک کر بلوچستان اسمبلی کو سیا سی کارکنوں سے بھر دیا جا ئے ۔ڈاکٹر مالک بلوچ ۔

| وقتِ اشاعت :  


تربت:  نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ اب وقت آگیاہے کہ موقع پرستوں کا راستہ روک کر بلوچستان اسمبلی کو سیاسی کارکنوں سے بھردیاجائے، نیشنل پارٹی ہی بلوچ قومی تشخص، زبان، ثقافت اور وسائل کے تحفظ کی ضامن ہے، شہید ڈاکٹریاسین بلوچ جدوجہد کا استعارہ تھے، ان کی قومی سوچ کومشعل راہ بناکر ہی منزل تک پہنچاجاسکتاہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے شہید ڈاکٹریاسین بلوچ کی ساتویں برسی کی مناسبت سے نیشنل پارٹی کے ریجنل سیکرٹریٹ تربت میں تعزیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ شہید ڈاکٹریاسین بلوچ کی دورطالبعلمی میں بی ایس او سے لیکر بی این ایم اورنیشنل پارٹی کے طویل سفر تک پوری جدوجہد بلوچ قوم کیلئے تھی، ان کی پوری زندگی بلوچ اوربلوچستان کے بہتر مستقبل کی جدوجہد سے عبارت رہی، نیشنل پارٹی جذباتی نعروں کے بجائے فکری ونظریاتی جدوجہد میں مصروف عمل ہے، ہماری جدوجہد استحصال کے خاتمہ کیلئے ہے نیشنل پارٹی بلوچ ساحل وسائل کی پاسبان ہے۔



اختر مینگل کی سر براہی میں کمیشن مسنگ پرسنز کیمپ کا دورہ کر کے لو احقین سے ملاقات کریگی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کی سربراہی میں بلوچ طلباء کی شکایات کے ازالے کے لیے قائم کمیشن 15 نومبر کووائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کیاحتجاجی کیمپ کا دورہ کرکے لاپتہ افراد کے اہلخانہ سے ملاقات کریگی جبکہ کمیٹی اراکین گورنر بلوچستان، وزیر اعلیٰ، سمیت اعلیٰ حکام اور وکلاء ، طلباء سے بھی ملاقات کرینگے۔تفصیلات کے مطا بق اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں بلوچ طلباء کی شکایات کے ازالے کے لیے بنائے گئے کمیشن کا ساتواں اجلاس جمعہ کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں رکن قومی اسمبلی سردار اختر مینگل کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلباء کو ہراساں کرنے، جبری گمشدگیوں اور نسلی پروفائلنگ پر غور کیا گیا اور اس چیلنج سے نمٹنے کے طریقے تلاش کرنے پر زور دیا۔ کمیشن کو ممبربلوچستان فرخندہ اورنگزیب کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔



عمران خان ملک میں لانگ مارچ کے نام پر فساد پھیلاریے ہیں،آغا حسن بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما آغا حسن بلوچ نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کاکہاہے کہ احتجاج کرنا ہر ایک کا جموری حق ہے لیکن ۔



بلوچستان کےحا لات کے ذمہدار ضیاء لانگو جیسے سیاستدان ہیں جوحقائق کو مسخ کرتےہیں ، آغا حسن بلوچ ۔

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے کہا کہ مشیرداخلہ بلوچستان ضیالانگو اور ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ کی پریس کانفرنس جھوٹ پر مبنی تھی،بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہردور میں لاپتہ افراد کیلئے آواز بلند کی اور اپنا سیاسی کردارادا کیا ہے ، وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے لاپتہ افراد کی بازیابی کی یقین دھانی کرائی ہے ۔