
تربت: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے شہید وطن کامریڈ فدا احمد بلوچ کی 33ویں یومِ شہادت کے موقع پر مختلف زونوں میں تعزیتی ریفرنسز منعقد کیئے گئے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا جس میں کراچی اور حب زون کا مشترکہ ریفرنس منعقد ہوا جبکہ پنجگور اور وڈھ میں بھی شہید کی یاد میں ریفرنسز کا انعقاد کیا گیا۔