کوئٹہ: انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ )کے صدر رحیم آغا کی قیادت میں وفد کی گزشتہ روز بند خوشدل میں تاجروں کو لوٹنے اور زخمی کرنے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشین قائم لاشاری سے ملاقات کی اس ملاقات میں انجمن تاجران پشین صدر ملک بہادر خان، حیدر آغا، نعمت خان ترین،محمد عارف کاکڑ فرید خان کاکڑ عبدالرفیع بٹے زئی بھی شریک تھے ۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے باہر تین ہزار لوگ جمع ہوئے۔
کوہلو: میڈیکل سیٹوں میں غیر لوکلز افراد کی کوہلو کے کوٹے پر منتخب ہونے کے خلاف متاثرہ طلباء نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کوہلو (ر)کے سامنے کیمپ لگا کر دھرنا دیا اس موقع پر سیاسی مذہبی جماعتوں ،طلباء تنظیموں سول سوسائٹی کے نمائندوں، عمائدین کوہلو نے مختلف وفود کی صورت میں احتجاجی کیمپ آکر یکجہتی کا اظہار کیا تفصیلات کے مطابق میڈیکل نشستوں کی حالیہ میرٹ لسٹ میں غیر لوکل طلباء کی کوہلو کے کوٹے پر کامیابی کے خلاف متاثرہ طلباء اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔
کوئٹہ: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں عوام کے جم غفیر کی گزشتہ روز سانحہ مچھ کے شہدا کی یاد میں منعقدہ تعزیتی جلسے عام میں شرکت کو پارٹی پالیسیوں اور پارٹی قیادت پر اعتماد کا اظہار قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کارکنوں نے مختصر ترین نوٹس پر اتنے بڑے جلسہ عام کا انعقاد کرکے واضح کردیا کہ صرف ایچ ڈی پی کے کارکن ہی ایسی صلاحیتوں کے مالک ہے جو نظم و ضبط، وابستگی، اور اپنے قوم سے وفاداری کا مظاہرہ کرنے کی اہلیت و صلاحیت رکھتے ہیں۔
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ممبرسینٹرل کمیٹی چیئرمین جاویدبلوچ نے جام اینڈکمپنی کے روزگار کش اقدام کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیوسے یک جنبش قلم 361 ملازمین کوبرطرف کرنا انتقامی کارروائی ہے جس میں صوبائی وزیر کی مستقبل کیلئے کرپشن کاباب کھولنیکی کوشش ہے کیونکہ2011ء میں بھرتی361 ملازمین کی دس سال بعد بر طرفی احمقانہ اقدام ہے جس کا مقصد پہلے سے بیروزگاری بدحال معاشی صورتحال اوراب ان ملازمین کوبرطرف کرنا کسی اوراحتجاجی کیمپ کوپریس کلب اورشاہراہوں کوجام کرنے کیلئے پرموٹ کیاجارہاہے۔
کوئٹہ: شہرمیں بلڈنگ کوڈ کے قوانین کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں انجینئر کے بغیر ایڈمنسٹریٹر کو غیر قانونی طور پر نقشے پاس کرنے کا نوٹس لیاجائے ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سنیئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا محمد ایوب سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد مفتی عبد الغفور مدنی حافظ شبیر احمد مدنی چوہدری محمد عاطف میر فاروق لانگو میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ حاجی صالح محمد مولانا محمد عارف شمشیر سالار حافظ مجیب الرحمٰن ملاخیل حاجی صادق الدین ایڈووکیٹ مولانا سید سعداللہ آغا مفتی محمد ابوبکر حافظ دوست محمد ملک نصیر احمد ایڈووکیٹ حافظ دوست محمد مولانا محمد یاسر بازئی اور دیگر نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کیا ہے۔
تربت: تربت ائیرپورٹ کے تیل لانے والی پی ایس اوکی آئل ٹینکر پرنامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، گاڑی کو 2گولیاں لگی ہیں ایک شیشہ ٹوٹ گیا، گاڑی کے تیل اور ڈرائیور محفوظ۔
کوئٹہ: بلوچستان کے طلباء تنظیموں نے پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے میڈیکل سیٹوں میں کمی کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان اور فاٹا کے طلباء کے کوٹے میں کمی پسماندہ علاقوں کے طلباء کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے ہائیر ایجوکیشن کمیشن معاملے کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے بلوچستان اور فاٹا کے لئے میڈیکل سیٹوں میں اضافے کا اعلان کریں ۔