کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کوئٹہ سٹی کے یونٹوں کا اجلاس سراوان ہاوس میں PDM کے احتجاجی جلسہ کے حوالے سے کارنر جلسہ منعقد کیا گیا اجلاس کی صدارت بی این پی کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری آغا خالد شاہ دلسوز،مہمان خاص مرکزی سی سی ممبر قاری اختر شاہ کھرل،اعزاز ی مہمان ڈاکٹر علی احمد قمبرانی،اسماعیل کرد، میر سراج لہڑی،رضا جان شاہی زئی، گشیں لعل،نوابزادہ سخی جان رئیسانی، نوابزادہ میر اسماعیل رئیسانی، ملک مصطفی کاکڑ۔
لسبیلہ: اوتھل میں ٹرک نے موٹرسائیکل سواروں کو روند ڈالا،محکمہ ایجوکیشن کا ملازم موہن داس موقع پر جاں بحق اور بلوچستان عوامی پارٹی اوتھل کے رہنما کامریڈولی جاموٹ شدید زخمی،تشویشناک حالت میں کراچی منتقل،پولیس نے ٹرک ڈارئیور کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کرلیا،تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز ضلع لسبیلہ کے ہیڈکوارٹر اوتھل میں کراچی سے کوئٹہ جانے والے ٹرک میں مین قومی شاہراہ پر مین بازار میں دو الگ الگ موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا۔
دالبندین; چاغی میں چیف آف چاغی سردار حاکم علی خان سنجرانی کا بطور چیف سردار دستار بندی کردی گئی۔ دستار بندی کی تقریب میں ضلع چاغی، نوشکی، واشک،کوئٹہ سمیت صوبہ سندھ، پنجاب ہمسایہ ممالک ایران اورافغانستان سے مختلف مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق چاغی میں چیف آف چاغی سردار حاکم علی خان سنجرانی کا قبائلی رسم و روایات کے مطابق۔
کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر حاجی علی مدد جتک،جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ،سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے دوسروں کو چور اور ڈاکوں کہنے والی حکومت میں خود چینی،آٹا اور ادوایات چور موجود ہیں حکومت کے احتساب کا وقت قریب آگیا ہے۔یہ بات انہوں نے 25اکتوبر کو کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے جلسے کے حوالے سے کارکنوں سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے ابھی تو حکمرانوں کے خلاف تحریک کا آغاز ہی کیا ہے۔
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی مرکزی رہنماء میر خورشید جمالدینی نے وفاقی حکومت کی جانب سے صدارتی آرڈیننس کے تحت بلوچستان اور سندھ کے جزائر کو وفاقی تحویل میں لیتے ہوئے آئی لینڈ اتھارٹی قائم کرنے کے فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدارتی آرڈنینس سراسر بد نیتی پر مبنی ہے جس میں بلوچستان اور سندھ کے صوبوں کے حقوق پر شب خون مارا گیا۔
مستونگ: نیشنل پارٹی مستونگ کے سینئر رہنماء و سابق ناظم میر سکندر خان ملازئی نے اپنے جاری کردہ میں کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے بلوچستان اور سندھ کے جرائز کو ایک خود ساختہ اور غیر قانونی صدارتی آرڈیننس کے زریعے وفاق کی تحویل میں دینے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام صوبائی خود مختیاری اور صوبوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہیں۔
اسلام آباد:وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا کہنا ہے کہ بچیوں اورنوعمر لڑکیوں میں تمباکونوشی اورسوفٹ ڈرنکس کے استعمال کا بڑھتاہوارجحان تشویش ناک ہے۔
خضدار: پی ڈی ایم کے ضلعی قیادت کا 25 اکتوبر کو کوئٹہ میں منعقد جلسے کو کامیاب بنانے کے حوالے سے میراشرف علی مینگل کے رہائش گاہ پر دوسرا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں جمعیت علماء اسلام، بلوچستان نیشنل پارٹی، نیشنل پارٹی، مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی کے نمائندگاں نے شرکت کی۔ اجلاس کاباقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کی گئی۔ اجلاس کی صدارت مولانا قمرالدین نے کی، نظامت کے فرائض مولانا عنایت اللہ رودینی نے سرانجام دیئے۔ اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کی جانب سے مولانا قمرالدین، مولانا عنایت اللہ رودینی۔