کوئٹہ سے ایک شخص کی لاش برآمد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  کوئٹہ سے ایک شخص کی لاش برآمد، پولیس کے مطابق پیرکو کوئٹہ کے علاقے ایئر پورٹ روڈ پر عالمو چوک سے پولیس نے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد کے تحویل میں لیکر شناخت کے لئے ہسپتال منتقل کردی مزید کاروائی جاری ہے



ڈاکٹروں پر لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں، بی ایس او

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بی ایس او (پجار) کے مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر نعیم بلوچ نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ میں حکومت کی طرف سے حفاظتی کٹس اور طبی آلات نہ ہونے پر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے پرامن احتجاج کیا تو حکومت نے بوکھلاہٹ کی وجہ سے لاٹھی چارج اور گرفتار کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف اس وقت اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کے کروناوائرس کا مقابلہ کررہے ہیں۔



بسیمہ، حکومتی احکامات ہو امیں،قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد رفت جاری

| وقتِ اشاعت :  


بسیمہ : حکومتی احکامات کے پیش نظر بسیمہ، واشک، ماشکیل، ناگ سمیت ضلع بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں آج تیرھواں روز مکمل طور پر لاک ڈاون برقرار رہا،واشک کے تمام کاروباری مراکز ہوٹلز عام دکانیں بند ہیں تاہم میڈیکل اسٹورز، سبزی فروش، مرغی فروش اشیاء خورد و نوش کے دوکانیں صبح دس بجے سے شام 5 بجے تک والے کھلی رہی۔



نوکنڈی میں نیشنل برانچ کو واپس بحال کیا جائے، تجارتی حلقے

| وقتِ اشاعت :  


نوکنڈی : عوامی و تجارتی حلقوں نے کہا کہ نوکنڈی میں نیشنل برانچ کو واپس بحال کیا جائے کیونکہ بینک کی بندش سے اس وقت سینکڑوں صارفین مشکلات سے دوچار ہیں انہوں نے کہا کہ نوکنڈی ایک دور افتادہ علاقہ ہے جہاں کے لوگوں سے نیشنل بینک کی سہولت لینا انتہائی ناانصافی ہے۔



حکومتی بے حسی سے انسانی المیہ جنم لے سکتی ہے، قاضی غلام رسول

| وقتِ اشاعت :  


تربت :  نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما،سابق میئر تربت قاضی غلام رسول بلوچ نے کہاہے کہ کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کے باعث حکومتی بے حسی انسانی المیہ کوجنم دے سکتی ہے، یہ وقت محض اعلانات، وعدوں اور دعوؤں کا نہیں بلکہ عملی طورپر کچھ کرنے کاہے، غریب،مزدور دیہاڑی دار طبقہ کی زندگیوں کو بچانے کاہے۔



تیسری طاقت نے ایران، امریکا کو جنگ کے دھانے پر لا کھڑا کیا،ایرانی رکن پارلیمنٹ

| وقتِ اشاعت :  


تہران : ایران کے ایک سرکردہ سیاست دان اور رکن پارلیمنٹ حشمت اللہ نے دعوی کیا ہے کہ امریکا اور ایران ایک تیسرے فریق کی وجہ سے غیرمعمولی طورپر جنگ کے دھانے پر پہنچ گئے۔