جامعہ بلوچستان میں طالبات کو بلیک میلر گروپ سے بچایا جائے،بی ایس او پجار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  جامعہ بلوچستان کو بداطوار وی سی نے بے حیائی کا اڈہ بنا رکھا ہے طالبات کو بلیک میلر گروپ سے بچایا جائے، صوبائی ترجمان بی ایس او پجاربی ایس او پجار کے صوبائی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے۔



پرائمری کے نصاب میں بلوچ براہوئی کو الگ الگ قوم پیش کرنا سازش ہے، قبول نہیں، بی ایس او پجار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ(: بی ایس او پجار کے مرکزی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ا سکول کے چوتھی جماعت کی نصابی اردو کتاب میں بلوچ اور براہوئی کو الگ الگ قوم پیش کرنا ایک قابل مذمت فعل اور ناقابل قبول عمل ہے۔



بلوچستان میں بشنے والی تمام اقوام کے حقوق کی جد و جہد کررہے ہیں، بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


سوراب :  بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹر ی جنرل ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری چیئرمین لعل جان بلوچ اور مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ نے کہا ہے کہ بی این پی بلوچستان کے تمام علاقوں کی یکساں ترقی کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔ بلوچستان کے عوام نے جو مینڈیٹ دیا پارٹی قیادت اور پارلیمانی اراکین صوبے کے عوام کو جوابدہ ہیں اور ہمارے فیصلے پارٹی کے آئینی ادارے کرتے ہیں۔



خضدار کے دیہی علاقوں بارے ترقیاتی سکیمیں منظور کر لی ہیں،آغا شکیل

| وقتِ اشاعت :  


خضدار: وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاونِ خصوصی آغا شکیل احمددرانی نے کہاہے حالیہ مالی سال میں خضدار حلقہ پی بی 39کے دور دراز علاقوں کے عوام کے مسائل کا ادراک و احاطہ کرتے ہوئے وہاں اسکیمات کی منظوری دے دی ہیں، جس سے لوگوں کے دیرینہ و بنیادی مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔



آبشاروں کا علاقہ دلکش نظاروں کی وادی،مولہ خضدار حکومتی عدم توجہی کا شکار

| وقتِ اشاعت :  


خضدار: بلوچستان کا نام سنتے ہی اکثر بلند و بالا پہاڑ،وسیع میدان اور حد نگاہ پھیلے ریگستان کا تصور ذہن میں ابھر تا ہے لیکن بہت کم لوگ یہ جانتے ہیں کہ بلوچستان میں قدرت نے ایسی خوبصورتی بھی تخلیق کی ہے.جن کے تصور سے ہی انسانی ذہن ترو تازہ ہو جاتاہے ضلع خضدار جہاں سرسبز وشاداب اور لہلہاتے کھیت،خوبصورت اور فطری ماحول پر مبنی خوبصورت مناظر، دلکش اور دلفریب سیاحتی مقامات اور ثقافتی اور تاریخی ورثے اس سرزمین کی عظمت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔



کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے الگ کرنیکی اجازت نہیں دینگے، آئی جی ایف سی

| وقتِ اشاعت :  


تربت: آئی جی ایف سی بلوچستان ساؤتھ میجرجنرل سعید احمدناگرا نے کہاہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اوربھارت سمیت کسی بھی ملک کوکشمیر پاکستان سے الگ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے سکتے ان خیالات کااظہار انہوں نے گورنمنٹ عطاشاد ڈگری کالج تربت میں کشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے بٖڑی غلطی کی ہے اور اس حوالے سے عالمی برادری کے موقف کی حمایت کررہی ہے۔