اسلام آباد: جے یو آئی نے امریکی صدر کے بیان کو کھلی دھمکی قرار دیا ہے اور حکومت سے کہاہے کہ اس بیان کو سنجیدگی سے لے اور بھر پور مؤثر جواب دے ،امریکی صدر نے پاکستان کی عظیم قر بانیوں کا تغمہ دیا ہے پہلے مشکوک کردار کا اظہار اب کھلم کھلا الزام لگایا ہے ۔
گوادر: پڑھے گا بلوچستان تو بڑھے گا بلوچستان،تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے ۔ترقی تعلیم ہی میں پنہاں ہے ۔تعلیم کی اہمیت مسلمہ ہے ۔ضلع بھر کے 46ہزار بچے اس وقت اسکولز اور مدارس میں زیور تعلیم سے فیضیاب ہورہے ہیں۔
وڈھ : وڈھ جوڈیشل مجسٹریٹ کا ملازم گھر جاتے ہوئے اغوا بھائی کی مدیت میں نامعلوم مسلح افراد کے خلاف مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب وڈھ جوڈیشل مجسٹریٹ کا چوکیدار محمد انور ولد محمد قوم براہمزئی مینگل اپنے رشتہ دار کے ہمراہ اپنے سسر کے گھر سے واپس آرہے تھے کہ پہلے سے کھڑے مسلح افراد نے ان کو روکر زبردستی اپنے ساتھ اٹھا کر اغوا کرلیا ۔
کراچی: پولیس نے نادرن بائی پاس پر کارروائی کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی اور صوبائی وزیر برائے کچی آبادی مرتضیٰ بلوچ کے مغوی بیٹے کو بازیاب کرا لیا جب کہ مقابلے کے دوران 5 ڈاکو بھی ہلاک ہو گئے۔
اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور وزیر خارجہ کی جانب سے امریکی صدر کے الزام پر کسی قسم کا رد عمل نہ دینے پر افسوس ہوا۔
اسلام آباد: امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کا نصف عرصہ منفی اثرات کا سامنا کرتے گزرا اورغیرمستحکم افغانستان کے منفی اثرات 38 سال سے بھگت رہے ہیں۔