خضدار میں لیویز جوانوں کی پاسنگ آڈٹ پریڈ

| وقتِ اشاعت :  


خضدار : ریجنل ٹریننگ سینٹر (لیویز ) خضدار میں بلوچستان کے مختلف اضلا ع سے تعلق رکھنے والے 332 لیویز جوانوں کی پاسنگ پریڈ منعقد ہوئی ،تقریب کے مہمان خاص کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی تھے جبکہ رکن قومی اسمبلی مولانا قمر الدین ،ڈی آئی جی پولیس قلات رینج محمد ظفر علی خان ،ایس پی خضدار عبدالرؤف بڑیچ ،اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمعہ داد خان مندوخیل ،پرنسپل بی آرسی خضدار محمد عالم جتک ،مولانا عنایت اللہ رودینی ،حافظ حمید اللہ مینگل ،عید محمد ایڈوکیٹ ،سید سمیع االلہ شاہ ،پروفیسر حسن جاموٹ شفیق احمد چنال ، اور دیگر نے تقریب میں شرکت کی ۔



محکمہ شماریات مہاجرین کو پاکستانی کے طورپر شمار نہ کریں ،بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کو ئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی پریس ریلیز کے بیان میں کہا گیا کہ خانہ ومردم شماری کے دونوں مراحل مکمل ہونے کے بعد محکمہ شماریات کی ذمہ داری بھی ہے کہ وہ خانہ ومردم شماری صاف اور شفافیت کے حوالے سے مزید اقدامات کر تے ہوئے لاکھوں کی تعداد میں افغان مہا جرین کو ملکی طور پر شمار نہ کیا جائے بلکہ غیر ملکیوں کے حوالے سے انہیں شمار کیا جائے ۔



حکومت نے بجلی بچانےکے بجائے نئے پلانٹس لگانے پر زور دیا، خواجہ آصف کا اعتراف

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وفاقی وزیرخواجہ آصف کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ کی ایک بڑی وجہ بجلی کا ضیاع ہے جس پر کسی نے غور ہی نہیں کیا اور حکومت بھی اسی کوشش میں لگی رہی کہ نئے سے نئے پلانٹس کا افتتاح ہوتا رہے اور عوام کو اس کا پتہ چلتا رہے۔



مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج سے جھڑپ میں 8 کشمیری نوجوان جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بارہمولا اور پلوامہ میں 8 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، جب عوام نے بھارتی مظالم کے خلاف شدید احتجاج کیا تو درجنوں افراد کو لاٹھی چارج اور شیلنگ کا نشانہ بنا کر لہو لہان کردیا گیا۔



مغوی چینی باشندوں کا سراغ نہیں مل سکا

| وقتِ اشاعت :  


کو ئٹہ : کوئٹہ کے علاقے جناح ٹاؤ ن اغواء کئے گئے چینی باشندوں کو دو دن گزرنے کے باوجود بازیاب نہیں کرا سکے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن متعدد مشتبہ افراد گرفتار جمعہ کو کوئٹہ میں سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے ۔



قوم پرست جماعتوں لوگ مایوس ہو کر پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں،علی مدد جتک

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنماوں نے کہا ہے کہ قوم پرست جماعتوں سے لوگ مایوس ہو کر پیپلز پارٹی میں شامل ہورہے ہیں پیپلز پارٹی کی وہ واحد جماعت ہے جو عوام کو مسائل اور مشکلات سے نجات دلاسکتی ہے۔