مجھے اسلام آباد جانے سے روکا گیا تو وزیر اعظم کو کے پی میں داخل نہیں ہونے دینگے ،پرویز خٹک کی وارننگ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے وفاقی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ حکومت ہمیں گولی مارے یا رکاوٹیں کھڑی کرے ہر صورت دھرنے میں شرکت کریں گے اور اگر موٹر وے نہ کھلی تو پورے صوبے کو اسلام آباد لے جاؤں گا ۔ ایک صوبے کے وزیر اعلی کو دوسرے صوبے میں جانے سے روکنا ظلم اور بادشاہت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔



کسی سے خوفزدہ نہیں ہوں، عمران کا سیاسی سفر چند دنوں میں ختم ہوجائیگا، نوازشریف

| وقتِ اشاعت :  


قصور: وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کی موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، آئندہ پانچ سال بھی مسلم لیگ کی حکومت بنے گی۔پنجاب کے ضلع قصور کے میں پھول نگر (بھائی پیرو) میں مسلم لیگ (ن) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ مخالفین کو مسلم لیگ کی طرح کا جلسہ منعقد کرنے کے لیے 2 ماہ لگ جاتے ہیں۔



کراچی، مسلح افراد کی گھرمیں گھس کر مجلس پر فائرنگ ،خاتون سمیت5افراد جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


کراچی:کراچی کے علاقے ناظم آباد میں نامعلوم مسلح ملزمان نے گھر کے اندر ہونے والی مجلس پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔گورنرسندھ اوروزیراعلیٰ سندھ نے واقعہ کا نوٹس لے لیاہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 4 میں نامعلوم مسلح ملزمان نے ایک گھر پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ناظم آباد 4 نمبر میں ایک گھر پر مجلس جاری تھی



قلات میں گیس پر یشر کا مسئلہ حل ہوگیا ہے ،سینٹ قائمہ کمیٹی کا دعویٰ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: سینیٹ فنکشنل کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقاجات کے مسائل نے کرک میں آئل ریفائنری قائم کرنے ، کوئٹہ ، زیارت ، پشین ، قلات و دیگرمنفی درجہ حرات والے بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں نومبر تک گیس پریشر مکمل کرنیکی سفارش کرتے ہوئے بلوچستان کے ڈومیسائل پر سرکاری نوکریاں حاصل کرنے والے افسران اور سٹا ف کی متعلقہ اضلاع سے تصدیق کرانے کی ہدایت کر دی ۔ فنکشنل کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر عثمان خان کاکٹر کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔



شکارپورخودکش حملہ آوروں کا تعلق بلوچستان سے تھا امن کیلئے مشترکہ لائحہ عمل طے کرینگے، سندھ حکومت

| وقتِ اشاعت :  


حیدرآباد: وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں ہرکسی کو جمہوری حق استعمال کرنے کی اجازت ہے اس لئے تحریک انصاف کے اسلام آباد دھرنے میں جانے والے قافلوں کو روکا نہیں جائے گا۔جمعہ کو لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے چوتھے بین الاقوامی ڈینٹل سمپوزیم میں خطاب اور رُکن قومی اسمبلی نوید قمرالزماں کے والد قمرالزماں شاہ کے انتقال پرتعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔



کے پی میں تبدیلی ہم لائیں گے ،اپوزیشن کو غم ہے اگر ترقی جاری رہی تو ان کی سیاست ختم ہوجائیگی، نوازشریف

| وقتِ اشاعت :  


کوہاٹ: وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں آج تک تبدیلی نہیں آئی ، انشاء اللہ خیبرپختونخوا میں ہم تبدیلی لائیں گے اور 2018میں خیبرپختونخوا میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہوگی،شور مچانے ا ور دھرنے والوں کی حکومت کا کے پی کے سے خاتمہ ہوجائیگا،،ترقیاتی منصوبے کیا چیزہیں، میں عوام پر اپنی جان تک نچھاور کردوں گا،2018میں لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردیاجائے گا،ملک میں دہشتگردی کا خاتمہ ہورہا ہے،



راولپنڈی میں پی ٹی آئی اورعوامی مسلم لیگ کے کارکنوں کا احتجاج، کمیٹی چوک میدان جنگ بن گیا

| وقتِ اشاعت :  


راولپنڈی / اسلام آباد: تحریک انصاف و عوامی مسلم لیگ کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصادم کے باعث کمیٹی چوک میدان جنگ بن گیا جب کہ پولیس نے مشتعل کارکنان پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے متعدد کو گرفتار کرلیا۔



جیسے پاکستان بنایا اپنا صوبہ بھی بنالیں گے، فاروق ستار

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ہم نے سوچنا شروع کیا ہے کہ سب کا صوبہ ہے ہمارا کیوں نہیں اور اب تک ہم نے صوبے کا فیصلہ نہیں کیا لیکن فیصلہ کیا تو جیسے پاکستان بنایا صوبہ بھی بنالیں گے۔



شہید پو لیس اہلکا رو ں کی میتیں لو ا حقین کی اصدا رپر ویگنو ں میں بھجوا ئے گئے ،رحمت بلو چ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ اور حکومت بلوچستان کے ترجمان انوالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پولیس ٹریننگ کالج سانحے میں شہید ہونیوالے افراد کی میتیں عزت و احترام کے ساتھ ایمبولنسز ، ہیلی کاپٹرز اور سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے آبائی علاقوں کو بجھوائی گئیں۔ شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کو طے شدہ پالیسی کے مطابق معاوضہ اور سرکاری نوکریاں دی جائیں گی۔ زخمیوں کے علاج معالجہ کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جارہی ۔ سانحہ کی ہر پہلو پر تحقیقات کرکے غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شکست کا سوچ بھی نہیں سکتے ۔



ایشین بینک خضدار اور ژوب میں ڈیمز کیلئے115 ملین ڈالر قرض دیگا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے ژوب اور خضدار کی تحصیل مولٰہ میں دو آبی ذخائرتعمیر کرنے کے منصوبوں کے لیے معاونت کی فراہمی میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے، ان آبی ذخائر کی کے تعمیر سے صوبے میں زراعت ، آبپاشی اور ماحول پر غیرمعمولی اثرات مرتب ہوں گے ، ان آبی ذخائر کی تعمیر پر115ملین ڈالر لاگت آئیگی جو ایشین ڈویلپمنٹ بینک 25سال کی طویل مدت کے لیے آسان شرائط پر سافٹ لون کے طور پر فراہم کریگا