لاہور: وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ گزشتہ چار سالوں میں سی پیک کے گیٹ وے گوادر کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا،بندرگاہ پر پر کام نا ہونے کی وجہ سے اس کی گہرائی 18 میٹر سے کم ہو کر 11 میٹر رہ گئی ہے جس کی وجہ سے اب کوئی بڑا جہاز لنگر انداز نہیں ہو سکتا، چھوٹی چھوٹی لانچوں کے طرز کے جہاز ہی وہاں لنگر انداز ہو رہے ہیں یہ سی پیک کے خلاف مجرمانہ غفلت تھی ۔