وزیراعظم نےاتحادیوں کو ظہرانے پر بلالیا

| وقتِ اشاعت :  


وزیراعظم عمران خان نے آج اتحادی ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو ظہرانے پر بلایا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادیوں کو مختلف قومی امور پر اعتماد میں لیا جائے گا۔اطلاعات ہیں کہ عمران خان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل اتحادیوں کو حکومت انتخابی اصلاحات، لا ریفارمز، الیکٹرانک ووٹنگ اور کلبھوشن یادیو کیس سے متعلق قانون سازی اعتماد میں لیں گے۔



بلوچستان صحت کارڈ میں وفاقی حکومت 50فیصد حصہ ڈالے گی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : وفاقی حکومت اور حکومت بلوچستان نے ہرنائی کے زلزلہ زدگان کی احساس کفالت پروگرام کے ذریعے مالی معاونت اور صوبے میں صحت کارڈ کے اجراء میں وفاق کا 50فیصد حصہ ڈالنے پر اتفاق کیا ہے۔



آرمی چیف سے کہا بیرون ملک وزیر اعظم کو دو روں پرلیجا تے ہیں اجلاس میں بھی لے آتے،غفور حیدری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کونسل کے گزشتہ روز کے منعقدہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کی شرکت نہ کرنے پر میں نے اجلاس کے اختتام پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ آپ بیرونی ملک دوروں پر وزیراعظم کو اپنے ساتھ لے جاتے ہیں۔



صوبے کے تمام اضلاع کو یکساں بنیادوں پر ترقی دی جائے گی، وزیراعلیٰ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع کو یکساں بنیادوں پر ترقی دی جائے گی ہر ضلع کے رکن صوبائی اسمبلی چاہے وہ حکومت سے ہوں یا اپوزیشن سے انکے ضلع کے ترقیاتی و دیگر امور میں انکی رائے کو اہمیت دی جائے گی۔



ڈسکہ انکوائری رپورٹ: نواز شریف کا دھاندلی کے مجرموں کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ڈسکہ کے ضمنی انتخابات میں بے ضابطگی پر الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی انکوائری رپورٹ کے نتائج کی روشنی میں وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دھاندلی کے تمام مجرموں کو عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔