اسلامی فنانس کی صنعت کو تیزی سے ڈیجیٹائزیشن کی ضرورت ہے، رضا باقر

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر ڈاکٹر رضا باقر نے کہا ہے کہ اسلامی فنانس کی صنعت کو اپنی خدمات کی ڈیجیٹائزیشن کو تیز کرنے اور کارکردگی کو بہتر بنانے، لاگت کو کم کرنے اور معاشرے کے وسیع تر طبقے تک رسائی بڑھانے کے لیے اقدامات کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ جدہ میں سعودی سینٹرل بینک کے زیر اہتمام 15ویں اسلامک فنانس سروسز بورڈ (آئی ایف ایس بی) سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے رضا باقر نے کہا کہ عالمی اسلامی فنانس سروسز کی صنعت کی ڈیجیٹل تبدیلی اس کی ترقی کے لیے ایک ضرورت بن گئی ہے اور اسے جدت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔



12 تا 18 سال کے 50 فیصد طالبعلموں کو 1 کورونا ویکسین لگ چکی: اسد عمر

| وقتِ اشاعت :  

asad

وفاقی وزیر اور کورونا وائرس کی وباء کی روک تھام کے لیے قائم کیئے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ 12 سے 18 سال عمر کے 50 فیصد طالب علموں کو کورونا ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگ چکی ہے۔



افغانستان اس وقت معاشی تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے، شاہ محمود قریشی

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان اس وقت معاشی تباہی کے دھانے پر کھڑا ہے، عالمی مالی امداد کے نہ ہونے سے تنخواہوں کی ادائیگی تک میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔



ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.30 فیصد ریکارڈ

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 1.30 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ وائرس کے نتیجے میں 9 مریض انتقال کرگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 882 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے637 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جب کہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.30 فیصد رہی۔



مشیر خزانہ کا بلوچستان اور سندھ میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد:  سیکرٹری خزانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، پنجاب اور وفاقی دارالحکومت میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1100 روپے پر مل رہا ہے۔ بدھ کو مشیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء، مشیروں، معاونین خصوصی اور وزارتوں کے سیکرٹریز نے شرکت کی ۔



چار ہفتے میں رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردیں گے، فواد چوہدری

| وقتِ اشاعت :  


وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ میں پیش ہو کر عدالتی حکم کی تعمیل کی۔چار ہفتے میں سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کر کے رپورٹ سپریم کورٹ میں رکھیں گے۔ انتظامیہ، عدلیہ اور باقی اداروں سمیت تمام اداروں نے اپنا اپنا کام کرنا ہے۔



ملیر کورٹ میں پیشی پر آئے ملزم نے اپنا گلا کاٹ لیا

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: ملیر کورٹ میں پیشی پر آئے ملزم نے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ عدالت میں آنے والے عبداللہ نامی ملزم نے تیز دھار آلے سے اپنا گلا کاٹ لیا جسے زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔