ان ہاوس تبدیلی: چیئرمین سینٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر غور

| وقتِ اشاعت :  


اپوزیشن نے ان ہائوس تبدیلی کے آپشن پرغورشروع کردیا،پیپلزپارٹی نے تجویز دی ہے کہ پہلے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ، پھر اسپیکراسد قیصر کےخلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے۔



اپوزیشن کسی بھی معاملے میں ساتھ نہیں دے رہی، بابراعوان

| وقتِ اشاعت :  


وزیراعظم عمران خان کے مشیر پارلیمانی اموربابراعوان نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات پر تمام جماعتوں سے بات کرنا چاہتے ہیں۔ اپوزیشن سے کہا تھاکہ انتخابی اصلاحات پر قانون سازی میں تعاون کریں۔ حزب اختلاف کسی بھی معاملے میں ساتھ نہیں دے رہی۔



’آسٹریلیا کےخلاف میچ جیت کر فائنل میں نیوزی لینڈ سے سیکیورٹی کا مسئلہ بھرپور طریقے سے حل کرنا ہے‘

| وقتِ اشاعت :  


وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ جیت کر ہم نے فائنل میں نیوزی لینڈ سے سکیورٹی کا مسئلہ بھرپور طریقے سے حل کرنا ہے۔



خسرہ: گزشتہ سال کے مقابلے بچوں کی اموات میں 100 فیصد اضافہ

| وقتِ اشاعت :  


وفاقی وزارتِ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے ملک میں خسرہ کا مرض شدت اختیار کر گیا ہے، گزشتہ سال کے مقابلے میں خسرہ سے بچوں کی اموات اور مرض میں 100 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔وفاقی وزارتِ صحت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ رواں سال ملک بھر میں خسرہ سے اب تک 127 بچے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، گزشتہ برس (2020ء) میں ملک میں 51 بچے خسرہ کے باعث انتقال کر گئے تھے۔



ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول سے خارج

| وقتِ اشاعت :  


تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے نکال دیا گیا۔صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا کہ حافظ محمد سعد ولد خادم حسین کا نام انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کی فورتھ شیڈول کی فہرست سے خارج کردیا گیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا کہ ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی (ڈی آئی سی) کی سفارش پر ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول میں رکھا گیا تھا۔



ڈالر کی قیمت 174 روپے سے تجاوز کر گئی

| وقتِ اشاعت :  


 ڈالرنے ایک بار پھر اونچی اڑان بھر لی ۔ ڈالر کی قیمت مسلسل اضافے کے بعد 174 روپے سے تجاوز کر گئی۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت ایک روپے12 پیسے اضافے کے بعد  174 روپے 10 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔