افغانستان میں غذائی قلت: فنڈز قائم کردیے،عوام عطیات جمع کراسکتے ہیں، فواد چوہدری

| وقتِ اشاعت :  


وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان میں 2 کروڑ 30 لاکھ افراد خوراک کی کی کا شکار ہیں اور اب تک 8 بچے خوراک کی عدم دستیابی کے باعث جاں بحق ہوچکے ہیں، ہم دنیا کو اپنے خدشات کا پہلے ہی اظہار کرچکے تھے لیکن اب ہم تمام ممکنہ اقدامات اٹھائیں گے جو افغان باشندوں کے لیے مناسب ہوں گے۔