چیئرمین نیب کے معاملے پر حکومتی وزراء خود ایک پیج پر نہیں، حافظ حمد اللّٰہ

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کی تقرری پر اپوزیشن لیڈر سے مشاورت نہ کرنا آئین سے انحراف ہے، حکومتی وزراء چیئرمین نیب کے معاملے پر خود ایک پیج پر نہیں ہیں۔



امریکی رپورٹ میں سی پیک کے حوالے سے غلط خبر پھیلائی گئی، اسد عمر

| وقتِ اشاعت :  

asad

 اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ امریکا کی ایک رپورٹ میں سی پیک کے حوالے سے غلط خبر پھیلائی گئی، سی پیک پر دنیا کی نظر رہتی ہے،  دنیا کی بہت سی قوتوں کی خواہش ہے کہ سی پیک کامیاب نہ ہو۔ 



پنڈورا لیکس: جواب نہ دینے والوں کو اداروں کے حوالے کریں گے، وزیرداخلہ

| وقتِ اشاعت :  


وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پنڈورا لیکس کی تحقیقات کی جائیں گی، جواب نہ دینے والوں کو اداروں کے حوالے کیا جائے گا۔اسلام آباد میں میڈیا  سے گفت گو  کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ افغانستان کے لیے آن لائن ویزا کرنے جارہے ہیں اس سے معلومات میں شفافیت آئے گی۔



چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع غیر آئینی اور بدنیتی پر مبنی ہوگی، مریم نواز

| وقتِ اشاعت :  


مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع غیر آئینی اور بدنیتی پر مبنی ہوگی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف کیس سیاسی انجینیئرنگ کے ذریعے بنایا گیا۔



سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی گئی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی گئی۔ یوسف رضا گیلانی کے اسٹاف کی جانب سے بتایا گیا ہےکہ سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما اٹلی میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کیلئے جارہے تھے۔



چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت نہیں کرونگا: وزیراعظم

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین نیب کی تقرری کے لیے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت سے انکار کردیا۔وفاقی کابینہ نے چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع کے لیے نیب آرڈیننس کی منظوری دی دے جو سرکولیشن کے ذریعے دی گئی۔



حکومت نے انتخابی اصلاحات سے متعلق قانون سازی پر حتمی مشاورت شروع کردی

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: حکومت نے انتخابی اصلاحات سے متعلق قانون سازی پر حتمی مشاورت شروع کردی ہے۔ حکومت نے انتخابی اصلاحات سے متعلق قانون سازی پر حتمی مشاورت شروع کردی ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب سے متعلق حکومت کے فیصلے نے حکومت اور اپوزیشن میں مزید فاصلے بڑھا دیئے ہیں, حکومت اب تک کے اپوزیشن کے رابطوں سے مطمئن نہیں۔



ملک بھر میں کورونا وباسے مزید 39 افراد انتقال کرگئے

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 39 افراد انتقال کرگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 46ہزار  477ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1212افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔



حکومت نے امریکی نائب وزیر خارجہ کو ہرقسم کی تلاشی سے استثنیٰ دے دیا

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: حکومت پاکستان نے امریکی نائب وزیرخارجہ کی پاکستان آمد کے موقع پر انہیں ہرقسم کی تلاشی سے مبرا کردیا۔ امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین  پاکستان آرہی ہیں، وہ  7 رکنی وفد کے ہمراہ  7 سے 8 اکتوبر کو دو روزہ دورہ پر پاکستان پہنچیں گی، امریکی وفد کے استقبال کے لئےوزرات خارجہ نے ایوی ایشن ڈویژن اور نیو اسلام آباد ائیر پورٹ حکام کوانتظامات کے لیے مراسلہ ارسال کردیا ہے۔



پڈعیدن کے قریب ریلوے پٹری کو دھماکے سے اڑا دیا گیا

| وقتِ اشاعت :  


پڈعیدن کے قریب کوٹ لالو کے مقام پر ریلوے اپ ٹریک کی پٹری کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔پولیس کے مطابق پڈعیدن ریلوے تھانہ حدود کوٹ لالو ریلوے اسٹیشن کے قریب اپ ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں پٹری کا ڈھائی فٹ کا حصہ اڑ گیا۔