صارفین کو نومبر سے فروری تک اضافی بجلی کے استعمال پر ڈسکاؤنٹ ملے گا، حماد اظہر

| وقتِ اشاعت :  


وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے بجلی کے صارفین کو نومبر سے فروری کے دوران گزشتہ برس کے مقابلے میں بجلی کے زیادہ استعمال پر فی یونٹ 5 سے 7 روپے تک ڈسکاؤنٹ ملے گا۔



پی پی معاشی ترقی اور روزگار دینے والی جماعت ہے: بلاول بھٹو

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی معاشی ترقی اور روزگار دینے والی جماعت ہے، ہمارے جیالے عمران خان کی کٹھ پتلیوں کا مقابلہ کر رہے ہیں، وفاق اور پنجاب کی طرح آزاد کشمیر میں بھی کٹھ پتلی حکومت مسلط کی گئی، کٹھ پتلی حکومت سازشوں میں لگی ہوئی ہے۔



شہباز شریف سے چیئرمین نیب کے متعلق مشاورت نہیں کریں گے، فواد چوہدری

| وقتِ اشاعت :  


وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہم شہباز شریف سے چیئرمین نیب کے متعلق مشاورت نہیں کریں گے، جو قانونی سقم ہے اس کو دور کرنے کے لیے آرڈیننس کل لے کر آئیں گے۔



ایک بار مرنے کا اتنا دکھ نہیں ہوتا، لاپتا افرادکے اہلخانہ روز مرتے ہیں، سندھ ہائیکورٹ

| وقتِ اشاعت :  


 کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کی عدم بازیابی سے متعلق درخواست پر اہلخانہ کی کفالت سرکار کے سپرد کرنے کا حکم دیتے ہوئے سیکریٹری سوشل ویلفیئر، سیکرٹری زکوة، سیکرٹری وومن ڈیولپمنٹ اور ڈائریکٹر بیت المال کو طلب کرلیا۔



اپوزیشن نے پنڈورا پیپرزکی تحقیقات کیلئے سیل کےقیام کا فیصلہ مسترد کر دیا

| وقتِ اشاعت :  

PANDORA PAPERS

مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے پنڈورا پیپرزکی تحقیقات کے لئے سیل کے قیام کا فیصلہ مسترد کردیا ہے۔

ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا پنڈوراپیپرز کی تحقیقات وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے ممکن نہیں ہیں۔



پینڈورا پیپرز کی تحقیقات عمران خان کے ہوتے ہوئے نہیں ہو سکتیں، (ن) لیگ

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے ہوتے ہوئے پینڈورا پیپرز کی تحقیقات نہیں ہو سکتیں۔وزیراعظم کی جانب سے ‏پینڈورا لیکس کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کا سیل قائم کرنے کے فیصلے پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ قوم کے ساتھ ایک اور بھونڈا مذاق کیا گیا ہے، آف شور کمپنیوں کے مالک عمران خان مافیاز اور چوروں کی رکھوالی کرتے آئے ہیں، وہ آٹا، چینی، قرض، بجلی، گیس، پیٹرول، دوائی اور رنگ روڈ سمیت لاتعداد کمیشن بنانے اور نام نہاد تحقیقات کرانے کے بعد آف شور‘ وزیروں اور مشیروں کو این آر او دیتے ہیں۔



چمن بارڈر بند؛ طالبان کا پاکستان سے سابق افغان حکومت سے کئے معاہدے پر عمل کا مطالبہ

| وقتِ اشاعت :  


چمن: طالبان نے پاکستان سے سابق افغان حکومت سے کئے گئے معاہدے پر عمل کا مطالبہ کرتے ہوئے چمن بارڈر کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کردیا۔ افغان طالبان نے چمن سے منسلک سرحد کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کردیا ہے، جس کی وجہ سے جہاں سرحد کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں بن گئی ہیں وہین وہیں پیدل سرحد پار کرنے والوں کی آمد و رفت بھی معطل ہوگئی ہے۔ سرحد کی بندش کے باعث افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور پھلوں و سبزیوں کی ترسیل بھی رک گئی ہے۔