حکومت کا چیئرمین نیب جاوید اقبال کو توسیع دینے کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: حکومت نے موجودہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو توسیع دینے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ گزشتہ روز حکومتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین نیب کی توسیع سے متعلق قانونی نکات کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا گیا اور کئی تجاویز پیش کی گئیں۔



پاکستان میں کوروناسے مزید54افراد جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید54افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد27 ہزار 947 ہو گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزیدایک ہزار308 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 52 ہزار656 ہوگئی۔



پاکستان کا تجارتی خسارہ 100فیصد سے بڑھ گیا

| وقتِ اشاعت :  


رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 100فیصد سے بڑھ گیا ہے۔ادارہ شماریات نے پہلی سہ ماہی میں بیرونی تجارت کے اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں۔ برآمدات 27.32 فیصد اضافے سے 6 ارب 96 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہیں۔ گذشتہ سال 5 ارب 47کروڑ ڈالر کی برآمدات تھیں۔



ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر مستعفی

| وقتِ اشاعت :  


ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر مستعفی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق حسین اصغر نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھیج دیا ہے۔ ترجمان نیب کا کہنا ہے ابھی تک ڈپٹی چیئرمین نیب کا استعفیٰ موصول نہیں ہوا۔



پاکستان ممکنہ بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے، منیر اکرم

| وقتِ اشاعت :  


اقوامِ متحدہ میں پا کستان کے مستقل مندوب منیر اکرام کا کہنا ہے کہ پاکستان ممکنہ بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے، اسے روکنے اور شکست دینے کے لیے جو بھی کر سکا کرے گا اور ہر طرح کے مکمل دفاع کا حق محفوظ رکھے گا۔



مریم نواز نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی

| وقتِ اشاعت :  


مریم نواز نے ایون فلیڈ ریفرنس کو کالعدم قرار دینے کے لیے متفرق درخواست دائر کردی ہے۔مریم نواز نے سابق جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے انکشافات پر مبنی درخواست دائر کی ہے، مریم نواز نے شوکت عزیز صدیقی کے انکشافات کی روشنی میں بریت کی استدعا کی۔



بلوچستان کے 33 ہیلتھ آفیسرز کواسکالرشپ فنڈز جاری کردیئے گئے

| وقتِ اشاعت :  


کراچی:  امریکی حکومت جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی میں پبلک ہیلتھ کی دو سالہ ماسٹر آف سائنس ڈگری مکمل کرنے کیلیئے بلوچستان حکومت کے محکمہ صحت کے 33 عملداروں کو وظائف فراہم کر رہی ہے۔ امریکی قونصل جنرل مارک اسٹرو نے ایک تقریب کے دوران محکمہ صحت بلوچستان کے ان طلبا کا خیرمقدم کیا جوکہ صوبے میں وسط سطحی صحت عملدار ہیں۔