مجوزہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے چیئرمین نیب کو توسیع دینے کا مسودہ بنالیا گیا، ذرائع

| وقتِ اشاعت :  


وزارت قانون نے مجوزہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے چیئرمین نیب کو توسیع دینےکامسودہ بنالیا، مجوزہ آرڈیننس کےتحت جاوید اقبال نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی تک کام کرتے رہیں گے۔



دہشت گردی پاکستان کے استحکام کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے، معید یوسف

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: مشیربرائے قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی پاکستان کے استحکام کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے۔مشیربرائے قومی سلامتی معید یوسف نے نسٹ یونیورسٹی میں منعقد اسلام آباد سیکورٹی ڈائیلاگ کے خصوصی سیشن میں افغانستان کی صورتحال پرخطاب میں کہا کہ نائن الیون کے بعد افغانستان سے متعلق پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان میں دہشت گردی آئی، دہشت گردی پاکستان کے استحکام کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے، دنیا کوماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہیئے۔



سرکاری افسران کو موبائل فون پر’پاکستان زندہ باد‘ رنگ ٹون لگانے کی ہدایت

| وقتِ اشاعت :  


حکومت بلوچستان نے سرکاری افسران کو موبائل فون پر’پاکستان زندہ باد‘ کی رنگ ٹون لگانے کی ہدایت کی ہے۔بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیف سیکرٹری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ انتظامی سیکرٹریز، ایڈیشنل سیکرٹریز، ڈپٹی سیکرٹریز اور متعلقہ اداروں کے سربراہان اپنے موبائل فون میں پاکستان زندہ باد کی رنگ ٹون لگائیں گے۔



بجلی کی قیمت 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

| وقتِ اشاعت :  


نیپرا میں بجلی ایک ماہ کے لئے 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت جاری ہے۔  بجلی صارفین پر مہنگائی کا ایک اور بم گرنے کو تیار ہے، اور نیپرا میں بجلی ایک ماہ کیلئے 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر سماعت شروع ہوچکی ہے، نیپرا سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست سماعت کے رہی ہے۔



ملک میں مسئلہ بجلی کی پیداوار کا نہیں ٹرانسمیشن کا ہے: حماد اظہر

| وقتِ اشاعت :  


وفاقی وزیرِ توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کی پیداوار کا نہیں ٹرانسمیشن کا مسئلہ ہے، مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن کا 3 بار ٹیسٹ کیا گیا ہے۔سندھ کے شہر مٹیاری سے لاہور تک 886 کلو میٹر طویل 600 کے وی کی بجلی کی نئی ٹرانسمیشن لائن کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیرِ اعظم عمران خان کے علاوہ وفاقی وزیرِ توانائی حماد اظہر اور چینی سفیر نونگ رونگ بھی شریک ہوئے۔