زرداری کی ویڈیو لنک پر فردجرم عائد کرنے کی درخواست مسترد، ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم

| وقتِ اشاعت :  


احتساب عدالت نے 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن سے متعلق کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی ویڈیو لنک پر فرد جرم عائد کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے آصف علی زرداری کے خلاف نیب کی جانب سے دائر 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن سے متعلق ریفرنس پر سماعت کی۔



تین برسوں میں پاکستان کے بیرونی قرضوں اور واجبات میں 26ارب ڈالر سے زائد اضافہ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد :قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کا بیرونی قرضہ اور واجبات 122 ارب 44 کروڑ 50 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئے ہیں۔قائمہ کمیٹی اقتصادی امور کا اجلاس میر خان محمد جمالی کی زیر صدارت ہوا، جس دوران  اقتصادی امور ڈویژن کے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 2018 سے اب تک 3 برسوں میں 26 ارب ڈالر سے زائد اضافہ ہوا۔



پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد سے کم، مزید 52 افراد انتقال کرگئے

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 52 افراد انتقال کر گئے جبکہ کورونا سے متاثرہ زیر علاج 3 ہزار 948 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی سرکاری ویب سائٹ  (covid.gov.pk)  کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 48 ہزار 836 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1560 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 52 افراد انتقال کر گئے۔



نواز اور شہباز شریف پھر سرخ رو ہوئے، مریم نواز

| وقتِ اشاعت :  


اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک بار پھر میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف سرخرو ہوئے ہیں، اگر ہم پر جھوٹے مقدمات نہ بنتے تو لوگوں کو کیسے پتاچلتا کہ سچ اورجھوٹ کیا ہے، ہم نے چند سال کے اقتدار کا سودا نہیں کیا، مسلم لیگ (ن) لمبی ریس کا گھوڑا ہے۔