برطانوی عدالتی حکم میں شہباز شریف کیخلاف کیس ختم کرنے کا کہیں ذکر نہیں، شہزاد اکبر

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر خصوصی برائے داخلہ و احتساب مرزا شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ برطانوی عدالت کے فیصلے میں شہباز شریف کے منی لانڈرنگ سے بری ہونے کا کوئی ذکر نہیں لیکن تاثر دیا گیا کہ شہبازشریف مقدمے سے بری ہوگئے ہیں۔ 



سابق ہائی کمشنر واجد شمس الحسن انتقال کر گئے

| وقتِ اشاعت :  


سابق ہائی کمشنر اور رہنما پیپلزپارٹی واجد شمس الحسن لندن میں انتقال کرگئے ہیں۔ وہ لندن کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔واجد شمس الحسن ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے۔ آصف زرداری اور شیری رحمان کا واجد شمس الحسن کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔



روپے کی قدر کو اب استحکام ملے گا: رزاق داؤد

| وقتِ اشاعت :  


وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیرِ تجارت رزاق داؤد کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر مئی سے گر رہی ہے، مزید کمی سے مسائل پیدا ہوں گے، اندازہ ہے کہ روپے کی قدر کو اب استحکام ملے گا۔غیر ملکی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیرِ تجارت رزاق داؤد نے کہا کہ پاکستان کی توجہ خطے کی تجارت پر ہے، مشرقِ وسطیٰ اور وسطی ایشیائی ممالک سے تعلقات استوار کرنے پر کام کر رہے ہیں۔



2 سال میں KCR کے فلائی اوور اور انڈر پاسز بھی مکمل نہیں ہوسکتے، اویس قادر شاہ

| وقتِ اشاعت :  


سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر  شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے  ( کے سی آر) کی فزیبلٹی بنی ، نہ اسٹڈی ہوئی ہے۔سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ کا کہنا ہے کہ  کے سی آر بہت بڑا پراجیکٹ ہے، فزیبلٹی اور اسٹڈی میں وقت لگے گا۔



12 سال اوراس سے زائد عمرکے بچوں کی ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: این سی اوسی کے سربراہ اسد عمرکا کہنا ہے کہ 12 سال اوراس سے زائد عمرکے بچوں کی ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔این سی اوسی کے سربراہ اسد عمرنے ٹوئٹ میں کہا کہ این سی اوسی میٹنگ میں 12 سال اوراس سے زائد عمرکے بچوں کی ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔