ضلع شیرانی کو ختم کرنے کا تاثر بے بنیاد ہے حکومت نے تاحال ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا ،وزیر اعلیٰ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ژوب کے دورے کے دوران قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع شیرانی کو ختم کرنے سے متعلق تاثر بے بنیاد ہے اور حکومت نے تاحال ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ضلع شیرانی کی حیثیت برقرار ہے اور عوام کو اعتماد میں لیے بغیر کوئی قدم نہیں اٹھایا جائے گا۔



افغانستان کو تسلیم کرنے سے متعلق ایران کے فیصلے کے بارے میں علم نہیں، دفتر خارجہ

| وقتِ اشاعت :  


ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے بریفنگ میں بتایا کہ ازبکستان کے صدر نے پاکستان کا دورہ کیا۔ ازبکستان کے صدر کو وزیر اعظم شہباز شریف نے دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔ پاکستان اور ازبکستان نے دوطرفہ تجارت کو 2 ارب ڈالر تک لے جانے پر اتفاق کیا جبکہ ترجیحی تجارتی معاہدے کو مزید وسیع کیا گیا۔



میری دائیں آنکھ کی بینائی 85 فیصد تک ختم ہوچکی ہے: عمران خان کا سپریم کورٹ میں پیش رپورٹ میں انکشاف

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: اڈیالا جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کو دستیاب سہولیات کی رپورٹ سامنے آگئی جس میں عمران خان نے دعویٰ کیا ہےکہ ان کی دائیں آنکھ کی بینائی صرف 15 فیصد تک محدود رہ گئی۔



انسداد انتہا پسندی کی کوششیں کسی مذہب یا ثقافت کو بدنام نہ کریں، صدر و وزیراعظم کا عالمی دن پر پیغام

| وقتِ اشاعت :  


تشدد پر مبنی انتہا پسندی کی روک تھام کے عالمی دن (بوقتِ سازگاری برائے دہشت گردی) کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ تشدد پر مبنی انتہا پسندی انسانی وقار کی سنگین خلاف ورزی ہے اور اس کے بنیادی اسباب سے نمٹنا ناگزیر ہے۔