28 فروری سے اب تک 5615 پاکستانی ایران سے گوادر اور چاغی کے راستے بحفاظت وطن واپس پہنچ گئے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایران سے پاکستانی شہریوں کی بڑے پیمانے پر وطن واپسی کو ایک منظم اور مربوط حکومتی کاوش کا نتیجہ قرار دیا ہے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر انہوں نے بتایا کہ 28 فروری سے گزشتہ رات تک مجموعی طور پر 5615 پاکستانی شہری ایران سے ضلع گوادر اور ضلع چاغی کے راستے بحفاظت وطن واپس پہنچ چکے ہیں جبکہ 2117 ایرانی ڈرائیورز سمیت 431 دیگر غیر ملکی شہری بھی ایران سے پاکستان میں داخل ہوئے ہیں



17ما رچ سیاہ ترین دن ہے ، ڈیر ہ بگٹی میں آج بھی خوف کا ما حو ل ہے ، جمیل بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : شہید نواب اکبر بگٹی کے صاحبزادے نواب زادہ جمیل اکبر بگٹی نے کہا ہے کہ 17مارچ 2005کو ڈیرہ بگٹی پر راکٹوں اور بمبوں کے حملوں کو 20سال گزرنے کے بعد باوجود بلوچستان کے لوگ اس دن کو سیاہ دن کے طور پر ہمیشہ یاد رکھیں گے اس دن حملوں میں ہندوں سکھ برادری کی 34خواتیں بچوں سمیت 66 سے زائد افراد کی شہادت کو کبھی نہیں بھول سکتے جنہیں حکمرانوں کی جانب سے ہمیشہ کیلئے ابدی نیند سلا دیا گیا یہ تمام حملے میرے والد کو شہید کرنے کیلئے کئے گئے تھے



سڑکوں کی تعمیر ، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق درخواست کی سماعت، منصوبوں کو آئندہ پی ایس ڈی پی میں شامل کیا جائے، بلوچستان ہائیکورٹ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان ہائی کورٹ میں چیف جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور جسٹس محمد نجم الدین مینگل پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سڑکوں کی تعمیر اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق آئینی درخواست کی سماعت کی، جس میں مختلف اہم شاہراہوں کی پیش رفت، فنڈنگ اور آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں شمولیت کے معاملات زیر غور آئے۔



بلوچستان سے تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کے لیے انقلابی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  حکومت بلوچستان نے صوبے میں تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کے لیے انقلابی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہو۔



پاکستان اور چین قابل اعتماد شراکت دار اور قریبی دوست ہیں، ترجمان دفترخارجہ

| وقتِ اشاعت :  


ترجمان دفتر خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان اور چین قابل اعتماد شراکت دار اور قریبی دوست ہیں،مشترکہ مفاد اورباہمی دلچسپی کے تمام امور پر باقاعدہ قریبی روابط رہتےہیں۔



اتحادی آبنائے ہرمز کھلوانے میں مدد کرنے میں ناکام رہے تو نیٹو کا مستقبل بہت برا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکی

| وقتِ اشاعت :  


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اتحادی آبنائے ہرمز کھولنے میں مدد کرنے میں ناکام رہے تو نیٹو کا مستقبل بہت برا ہوگا۔