منگچر، خشک سالی سے حلقہ شدید متاثر

| وقتِ اشاعت :  


خالق آباد منگچر : علاقہ طویل خشک سالی کی لپیٹ میں مالداری اور زراعت کے شعبے بری طرح متاثر جوہڑوں میں جانوروں کیلئے پانی تک نہیں ہزاروں مال مویشی ہلاک ہونے کا خدشہ ہے ڈیمز کی عدم تعمیر سے سالانہ بارشوں کا پانی وافر مقدار میں ندی نالوں میں بہہ کر ضائع ہوجاتا ہے قحط سالی سے مال دار اور زمیندار فاکہ کشی پر مجبور ہیں صورتحال کا نوٹس لیکر جانوروں کو ہنگامی بنیادوں پر خوراک فراہم کرنے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے ۔



اسکالرشپ کی عدم فراہمی ، تعلیمی اداروں نے بلوچستان کے طلباء کو فارغ کرنا شروع کردیا

| وقتِ اشاعت :  


خضدار : وزیر اعظم اسکالر شپ کے تحت سندھ کے پرائیوٹ تعلیمی اداروں کے طلباء کو کالجز انتظامیہ نے فیسوں کی عدم ادائیگی پر تعلیمی اداروں سے فارغ کرنا شروع کر دیا ،حکومت وزیر اعظم اسکالر شب کے تحت داخل ہونے والے طلباء کی ادئیگیاں کر دے وگرنہ طلباء کا قیمتی سال ضائع اور مستقبل تباہ ہونے کا خدشہ ہے ۔



سلیم کھوسہ سے داخلہ اور اسد بلوچ سے خوراک کی وزارت واپس ، ضیاء لانگو نئے وزیر داخلہ ہونگے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان صوبائی وزراء کے قلمدانوں میں ایک ہفتے کے دوران دوسری مرتبہ تبدیلی کرتے ہوئے سلیم احمد کھوسہ سے داخلہ و قبائلی امور کی وزارت واپس لے لی ہے۔ ضیاء اللہ لانگوصوبے کے نئے وزیر برائے داخلہ ، قبائلی امور اور پی ڈی ایم اے ہوں گے۔ سلیم احمد کھوسہ کو وزیر مال مقرر کردیا گیا ہے۔