
اسلام آباد: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بدھ کی صبح وزیر خزانہ سنیٹر اسحق ڈار سے ملاقات کی اس موقع پر وزیراعلیٰ نے وزیر خزانہ کی توجہ میرانی ڈیم کے متاثرین کو زرتلافی ( معاوضہ ) کی ادائیگی کے دیرینہ مسئلہ کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ 2007کے سیلاب نے علاقے میں گھروں کو ناقابل تصور نقصان پہنچایا جس سے مقامی آبادی بری طرح متاثر ہوئی