کوئٹہ: وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے جمعہ کو یہاں چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان، خطیب و امام بادشاہی مسجد لاہور اور سفیرِ امن مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے ملاقات کی ملاقات میں بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری، اتحاد و وحدت، احترامِ انسانیت، پیغامِ پاکستان کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا