کوئٹہ شہر میں روڈ انفراسٹرکچر کی بہتری اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ترجیح ہے، سلیم کھوسہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر میں روڈ انفراسٹرکچر کی بہتری اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کوئٹہ شہر میں مختلف جاری ترقیاتی منصوبوں جن میں کسٹم فلائی اوور گاہی خان فلائی اوور اور ایئرپورٹ روڈ کے جاری منصوبوں کا اچانک دورہ کرنے کے موقع پر کہا اس موقع پر متعلقہ انجینئرز آفیسران نے جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی



کارکنان کے خدشات و تحفظات کو دور کریںگے، نیشنل پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


تربت:نیشنل پارٹی بلیدہ زعمران، شہرک، سامی، کلگ، ہیرونگ، ہوشاپ اور کولواہ کے کارکنان کا ایک اجلاس زیر صدارت ضلعی جنرل سکریٹری سرتاج گچکی منعقد ہوا۔ اجلاس کا مہمان خاص نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور ایم۔این۔اے واجہ پھلین بلوچ تھے۔



ظریف عمرقتل کی شفا ف تحقیقات تک احتجا ج جا ری رہیگا ،آج شٹرڈا ئون ہو گی ،بی وا ئی سی

| وقتِ اشاعت :  


تربت:مقتول ظریف عمر کی فیملی ممبران اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کارکنان نے تربت میں شہید فدا چوک پر قائم احتجاجی کیمپ میں پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے ظریف عمر کے قتل کی شفاف تحقیقات اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے



بلوچ قومی تاریخ وعلم وادب میں مستونگ کا اعلیٰ مقام ہے ،بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


مستونگ :بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع مستونگ کے ضلعی کونسل کا اجلاس اور ضلعی کنونشن بیاد شہدائے مستونگ، ٹاؤن ہال میں پارٹی کے ضلعی آرگنائزر حاجی محمد انور مینگل کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں مہمان خاص پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈوکیٹ، اعزازی مہمانان پارٹی کے مرکزی لیبر سیکریٹری موسی بلوچ،… Read more »



حلقہ پی بی 45الیکشن جمعیت امید وار چھٹا کلمہ سنادیں توہم انہیں مان لیں گے ،علی مدد جتک

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ء اور حلقہ پی بی 45کوئٹہ سے امیدوار حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ قوم اور مذہب پرستی کی سیاست نے بلوچستان کے نوجوانوں کو نفرت، بے روزگاری ، بد امنی کے علاوہ کچھ نہیں دیا، چار چار جماعتیں بدلنے والا شخص اب پانچویں جماعت میں جانے کی تیار ی کر رہا ہے ، جو شخص کونسلر کی نشست نہیں جیت سکتا وہ پیپلز پارٹی کے جیالوں کا کیسے مقابلہ کریگا ،



علی مدد کو دوسرا کلمہ یا د نہیں وہ جمعیت پر تنقید کر تے ہیں ،جمعیت علماء اسلام

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ حلقہ سریاب کے ترجمان اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ گزشتہ دنوں پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار علی مدد جتک ایک کارنر میٹنگ میں جمعیت علما اسلام کے خلاف اور علما کے خلاف زبان درازی کر کے عوام کی دل آزاری کی ہے لہذا لہذا سب سے… Read more »



پاکستان کی کوئی تاریخ ہےنہ ہی کوئی جغرافیہ ،مولانا شیرانی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:رہبر جمعیت مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ مملکت کی تاریخ بھی ہوتی ہے اور متعین جغرافیہ بھی ہوتا ہے پاکستان کی نہ تو تاریخ ہے اور نہ ہی کوئی جغرافیہ ہے بلکہ یہ ملک دوسری جنگ عظیم کے بعد مغربی طاقتوں کے جانب سے مفتوحہ علاقوں میں براہ راست حکمرانی چھوڑ کر نیابتی حکومتیں تشکیل دینے کے نتیجے میں بسائی جانے والی چھانی ہے



قلات ، 30 گھنٹے طویل بند سڑک مذاکرات کے بعد کھول دیا گیا

| وقتِ اشاعت :  


قلات : قلات میں سادات برادری کے سید اختر شاہ و دیگر لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کے لئے قلات میں مڈوے کے مقام پر کوئٹہ کراچی شاہراہ کو خواتین بچوں و دیگر مظاہرین نے بلاک کیا تھا 30 گھنٹے کی طویل احتجاج کے بعد ڈپٹی کمشنر فلائٹ لیفٹینینٹ ریٹائرڈ بلال شبیر کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ کا مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کامیاب، اختر شاہ کو پانچ دن میں بازیاب کرنے کی یقین دہانی پر ہڑتال ختم کرکے مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے، قومی شاہراہ ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا، ٫



اقبال کے افکار پر بلوچستان میں علمی اور ثقافتی سیمینار کا انعقاد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران اور نظامت ثقافت بلوچستان کے باہمی اشتراک سے اور اقبال اکادمی پاکستان، مجلس فکر و دانش، فارسی اکادمی پاکستان اور پاک ایران یوتھ فورم کے تعاون