بیلہ میں پارٹی رہنماکے گھر پر حملہ سیاسی کارکنوں کے نظریات پر حملہ ہے، نیشنل پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے کہا کہ بلوچستان میں حقیقی سیاسی قیادت اور کارکنوں کو ریاست اور اس کہ ادارے یا ان کہ آلہ کار ایک سمجھے سوچے منصوبے کے تحت مختلف حربوں سے خوفزدہ کرنے کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں



کراچی پریس کلب کے باہر لاپتہ افراد کا احتجاجی کیمپ منگل کو بھی موخر

| وقتِ اشاعت :  


کراچی:  کراچی پریس کلب کے باہر لاپتہ بلوچ طالب علم زاہد علی کی بازیابی کے لیے قائم احتجاجی کیمپ عبدالحمید بلوچ کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث منگل کے روز بھی موخر کردیا گیا۔ عبدالحمید بلوچ، جو زاہد علی کے والد ہیں، پہلے ہی ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا ہیں اور گزشتہ اتوار کے روز اچانک طبیعت بگڑنے پر انہیں مقامی کلینک منتقل کیا گیا تھا۔



بلوچستان کا مقدمہ عوامی نمائندوں کے ہاتھوں سے نکلتا جا رہا ہے، جمعیت بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: ا میر جمعیت علماء اسلام بلوچستان سینیٹر مولانا عبدالواسع نے اپنے بیان میں کہا کہ جمعیت علماء اسلام کا نصب العین وہی عظیم مقاصد ہیں جو ہمارے اکابرینِ ملت، حضرت مولانا قاسم نانوتوئی، حضرت مولانا راشد احمد گنگوئی اور شیخ الہند مولانا محمود الحسن نے ہمیں سونپے۔



بلوچستان میں پہلے ڈیجیٹل مالیاتی ای فائلنگ سسٹم کا آغاز ، عوام کو براہ راست ترقیاتی منصوبوں کی معلومات تک رسائی حاصل ہوگی، وزیراعلیٰ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں متعارف کرایا گیا ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل مالیاتی ای۔فائلنگ سسٹم شفافیت، اچھی حکمرانی اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی جانب ایک سنگ میل ہے، جس سے نہ صرف مالیاتی امور میں تیزی آئے گی



جبری گمشدہ صغیر احمد اور اقرار بلوچ کی بازیابی کیلئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز اور جبری گمشدہ صغیر احمد اور اقرار بلوچ کے اہلخانہ کی جانب سے ان کی بحفاظت بازیابی کیلئے نصر اللہ بلوچ اور دیگر کی قیادت میں منگل کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے لاپتہ افراد کی تصاویر اور بینرز اٹھا رکھے تھے



میر یوسف علی خان قلندرانی کو بازیاب کیا جائے،جماعت اسلامی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : جماعت اسلامی کے صوبائی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ حکومتی اشرافیہ اور انتظامی و حفاظتی اداروں کے کمزور و غلط فیصلوں کے باعث نوجوانوں و رضاکاروں کی اغواء کاری و لاپتہ کئے جانے کے بدترین منظر تخلیق کیا جاتا ہے



بلوچستان میں سیاسی بحران اور مسائل بڑھ رہے ہیں عوام بقاء کی جدوجہد کیلئے اٹھ کھڑے ہوں ،لشکری رئیسانی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: سینئر سیاست دان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے انتظامی، معاشی، معاشرتی، سیاسی بحران اور مسائل مزید گہرے ہوتے جارہے ہیں،