چند منفی عناصربلوچستان کی تصویر نہیں، صوبہ بے مثال ثقافتی ورثے کا امین ہے ،سرفراز بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں سیاحت کے شعبے کو ترقی دے کر بلوچستان کے مثبت اور پْرامن تشخص کو اجاگر کیا جائے گا صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سیاحت کے فروغ کے لیے نجی و سرکاری اشتراک کے تحت سرمایہ کاروں کو ون ونڈو سسٹم کے تحت تمام سہولیات ایک ہی مرکز سے فراہم کی جائیں گی



بلوچسان میں ایسے لوگوں کو اقتدارمیں لایا گیاجنگی عوام میں کو ئی مقبولیت نہیں،مولانا واسع

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: امیر جمعیت علماء اسلام بلوچستان، سینیٹر مولانا عبدالواسع نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ نااہل حکومت کی ناقص پالیسیوں کے نتیجے میں صوبے میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال، معاشی ابتری اور انتظامی بدحالی نے سنگین شکل اختیار کر لی ہے۔ ان پالیسیوں کی قیمت آج سیکورٹی اہلکار، عام شہری اور صوبے کی ترقی یکساں طور پر ادا کر رہے ہیں۔



بارڈر بندش کی وجہ سے بلوچستان کے عوام اورتاجرنان شبینہ کے محتاج ہیں ،مولانا ہدایت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ بارڈربندش کی وجہ سے بلوچستان کے عوام تاجرنان شبینہ کے محتاج ہیں،روزگارکاروبارتجارت انٹرنیٹ سمیت شاہراہیں بھی بندہیں صوبائی حکومت بے اختیار اورتماشادیکھ رہی ہے۔بلوچستان کے عوام پرموٹروے شجرممنوعہ کارخانے،روزگار،ترقی کے دروازے بندکیے گیے ہیں۔اللہ کی دی ہوئی بلوچستان کی اپنی معدنیات گیس بجلی حتی کہ پینے کی پانی بھی میسر نہیں۔



بلوچستان میں تین ہزا رسے زائد سکولوں کو دوبارہ فعال کر دیا گیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس” پر جاری بیان میں صوبے میں تعلیمی ترقی کے لیے حکومتی اقدامات اور اصلاحاتی ایجنڈے پر روشنی ڈالی ہے وزیر اعلیٰ کے مطابق بلوچستان میں 3200 سے زائد سرکاری سکولوں کو دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں تقریباً 82 ہزار طلبہ و طالبات دوبارہ تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو رہے ہیں میر سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبے میں “سو فیصد سکول فعال بنانے” کے لیے اقدامات جاری ہیں اور حکومت اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ بلوچستان میں کوئی بچہ سکول سے باہر نہ رہے۔



مائنزاینڈمنرل ایکٹ کا جائزہ لیکربلوچستان کے وسائل کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ،لشکری رئیسانی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:سینئر سیاستدان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ ہماری سرزمین اس وقت بحرانوں کا شکار ہے جن سے نکلنے کے لئے نوجوانوں، سیاسی کارکنوں، خواتین، پڑھے لکھے طبقے کو متحد ہوکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،بلوچستان کے معدنی وسائل ہماری آنے والی نسلوں کی امانت ہیں جنہیں کسی کو لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے،ریکوڈک، سیندک اور سوئی جیسے معدنی قدرتی وسائل کو لوٹا گیا ہے اور ہمارے لوگ آج بھی بے روزگاری و غربت اور زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں



سیا سی واک وا ختیا ر کیلئے پشتونوں کو متحد ہو کر منظم جد وجہد کی راہ اپنانی ہو گی ،محمو د اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین وتحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے پشتونخوامیپ جنوبی پشتونخوا کے صوبائی کمیٹی کے دو روزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں تمام اقوام اپنے حقوق اور سرزمین کی آزاد ی کے لیے استعماری قوتوں سے نبردآزما ہیں ۔



کو ئٹہ 20 نا معلوم افراد کی لاشیں دفنا دی گئیں

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات اور انسداد دہشت گردی آپریشنز کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے 20نامعلوم افراد کی لاشیں سول ہسپتال کے مردہ خانے میں کئی دنوں تک پڑی رہنے کے بعد لاوارث قرار دیتے ہوئے امانتا دفنا دی گئیں۔ذرائع کے مطابق مطابق فلاحی تنظیم چھیپا فانڈیشن نے ان لاشوں کو شرعی احکامات کے مطابق کوئٹہ شہر سے باہر ایک قبرستان میں امانتا دفن کیا



ہاؤسنگ ریکنسٹرکشن یونٹ بلوچستان میں شفافیت اور ترقی کی علامت بن چکا ہے، راشد رزاق

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: میر بہرام بلوچ اور میر بہرام لہڑی نے ہاؤسنگ ریکنسٹرکشن یونٹ (HRU–IFRAP) بلوچستان کے پراجیکٹ ڈائریکٹر راشد رزاق سے ملاقات کی، جس میں صوبے بھر میں جاری تعمیراتی سرگرمیوں، متاثرہ خاندانوں کی بحالی، شفافیت کے اقدامات، اور منصوبے کی مجموعی پیش رفت پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔



بلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بلوچستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی بلوچستان گرینڈ ٹورزم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے موقع پر  میڈیا سے بات چیت  کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان گرینڈ ٹورزم فیسٹیول کے انعقاد پر بلوچستان کے لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں کامیاب پروگرام کے انعقاد پر کلچر ڈیپارٹمنٹ، پارلیمانی سیکرٹری زرین خان مگسی ، سیکرٹری ثقافت کی کاوشوں کو سراہتا ہوں