وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی حکومت سے مطمئن ہوں ،جمال رئیسانی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ؛ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی حکومت سے مطمئن ہوں ،بلوچستان میں نوجوانوں کے مسلح تنظیموں میں جانے کا سلسلہ نیا نہیں کافی عرصے سے جاری ہے ، عوام بل ادا کریں تاکہ انہیں بجلی بلا تعطل ملے ،حکومت کو بھی چاہیے کہ عوام کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائے ۔



بلوچستان اسمبلی اجلاس ، چار مسود ہ قانون منظور ، لیویز فورسز اور فارنزک سائنس ایجنسی کے ترمیمی مسودہ قوانین قائمہ کمیٹیوں کے سپرد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی نے خواتین کوکام کی جگہ پرہراسگی سے متعلق ترمیمی مسودہ قانون سمیت چار مسودہ قانون منظور کرتے ہوئے بلوچستان فارنزک سائنس ایجنسی کاترمیمی مسودہ قانون متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا، پشین کی تحصیل حرمزئی میں رورل ہیلتھ سینٹر کو تحصیل ہیڈکوارٹرکا درجہ دینے سے متعلق توجہ دلاو نوٹس نمٹا دیا گیا،وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کسی شمالی اور جنوبی بلوچستان کو نہیں مانتے ،



بلوچستان وپنجاب کے درمیان نفرت تعصب جھوٹاپروپیگنڈہ کرنے والے ریاست کے لوگ ہیں، ہدایت الرحمن بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ؛ امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ امیرجماعت اسلامی پنجاب وسطی مولانا جاوید قصوری نے کہا کہ لانگ مارچ کوپنجاب کے عوام نے بہت عزت دی جبکہ مریم اوراس کے چچا شہبازشریف نے کوئی عزت نہیں دی بلوچستان کے گھروں میں ماتم شاہراہوں پرموت کارقص جاری عوام بنیادی ضروریات کوترس رہے ہیں جان ومال محفوظ نہیں۔بلوچستان وپنجاب کے درمیان نفرت تعصب جھوٹاپروپیگنڈہ کرنے والے اسٹیٹ کے لوگ ہیں بلوچوں پنجابیوں کی قاتل بھی اسٹیٹ ہے



گوادر انتظامیہ نے ساحلی پٹی پر خطرناک انداز میں گاڑی چلانے کی ویڈیو کا نوٹس لے لیا

| وقتِ اشاعت :  


گوادر:  حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو نے شہریوں اور ضلعی انتظامیہ کی توجہ ایک سنگین مسئلے کی جانب مبذول کرائی ہے، جس میں ایک کار ڈرائیور کو جی ڈی اے ماڈرن فیملی پارک کے قریب واقع ساحلی پٹی پر فیملیز کے درمیان خطرناک انداز میں گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔



جاگیردار نہیں ہوں صرف تعلیم حاصل کر کے وفاق کا بینہ تک پہنچا ،احسن اقبال

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ تعلیم کسی بھی ملک اور معاشرے کی ترقی کی کنجی ہے ، تعلیم ایک طاقتور ہتھیار ہے جس کے ذریعے اقوام ترقی کرتی ہیں۔ انہوں نے یہ بات پیر کو یہاں کراچی کنٹونمنٹ میں فیڈرل گورنمنٹ پبلک سکول میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔



ایف آئی اے بلوچستان کی کارروائی غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 16 ملزمان گرفتار

| وقتِ اشاعت :  


کو ئٹہ:وفا قی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) بلوچستان زون کی کا میا ب کارروائیوں میں حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 16 ملزمان کو گرفتار کر کے 39لا کھ 61ہزار روپے بر آمد کر لئے گئے ہیں ۔



ریکوڈیک میں 65 ارب ڈالر کے ذخائر:پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شعبہ معدنیات میں شراکت داری پر اتفاق

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان میں معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی راہ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ہموار ہو رہی ہے۔ ریکوڈیک منصوبے کی ترقی میں ایس آئی ایف سی کا کردار کلیدی قرار دیا گیا جبکہ آسٹریلیا نے پاکستانی اداروں کے ساتھ جدید تربیتی پروگراموں کی پیشکش بھی کی ہے۔