پاکستان کے خلاف ہر جارحیت کا جواب منہ توڑ،فیصلہ کن اور بروقت ملے گا،جمال رئیسانی

| وقتِ اشاعت :  


رکن قومی اسمبلی سردارزادہ جمال رئیسانی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر کہاہے کہ پاکستان کے خلاف ہر جارحیت کا جواب منہ توڑ،فیصلہ کن اور بروقت ملے گا۔ہماری زمین، ہمارے لوگ اور ہمارے مساجد۔سب کا دفاع ہم کریں گے۔ ہر حال میں کریں گے۔ بات وطن کی ہو یہ معصوموں کے خون کی تو پھر ہرپاکستانی سپائی ہے



پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا: سرفراز بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بھارتی جارحیت پر پاکستان کے فوری اور مؤثر ردعمل کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان نے ثابت کر دیا ہے کہ ہم ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینا جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی، خودمختاری اور بقاء پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔



سب انسپکٹر کی شہادت پر افسوس 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ،شاہد رند

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند نے پشین بٹے زئی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سب انسپکٹر زین الدین ترین کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ قابل مذمت ہے اور ابتدائی تحقیقات میں دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے



بھارت کو ایسا جواب دیں گے کہ مائیں اپنے بچوں کو ڈرائیں گی کہ بیٹا سوجاؤ پاکستان آیا ہے، عطاء اللہ تارڑ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ نے بھارت پر ایک بارپھر واضح کیا ہے کہ ایسا جواب دیں گے کہ مائیں بچوں کو ڈرائیں گی کہ پاکستان آیا ہے۔



وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی دور اندیش قیادت میں ملک و صوبہ ترقی کر رہا ہے ،گورنر بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی دور اندیش قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ چمن- کراچی N25 تقریباً آٹھ سو کلومیٹر طویل قومی شاہراہ کو دو سال کی قلیل مدت مکمل کرنے کا اقدام وفاق اور بلوچستان کی مضبوط شراکت داری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔



کوئٹہ میں سردار بہادر خان یونیورسٹی کے ملازمین نے خود سوزی کی کوشش

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ”  کوئٹہ میں سردار بہادر خان یونیورسٹی کے ملازمین نے خود سوزی کی کوشش کی۔سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کے دو ملازمین نے پٹرول چھڑک کر خود سوزی کرنے کی کوشش کی تاہم ساتھی ملازمین نے بچا لیا ۔



افغانستان میں خود کش حملہ آوروں کو تربیت دیکر مختلف تنظیموں کو فروخت کیا جاتا ہے، پاکستان

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان محمد صادق خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں خود کش حملہ آوروں کو کیمپوں میں تربیت دے کر مختلف تنظیموں کو بیچا جاتا ہے۔علاقائی ڈائیلاگ کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی ایک چیلنج ہے، یہ پاک افغان تعلقات کو ڈینٹ ڈال رہی ہے۔