وڈھ میں ڈیرہ بگٹی جیسے حالات پیدا کئے جارہے ہیں بی این پی کا احتجاجی تحریک کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ; بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ نے حکومت کی جانب سے وڈھ کے مسئلے پر بنائی گئی کمیٹی کی غیر جانبداری پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ بند کمرے میں فیصلہ کرکے بلوچستان کو ایک بار پھر دہشت گردیکی لپیٹ میں دھکیلا جارہا ہے ْ۔



ریکوڈک مائننگ کمپنی ،انڈس ہسپتال کی شراکت سے چاغی میں پہلا ہیلتھ کیئر منصوبہ قائم

| وقتِ اشاعت :  


چاغی: ریکوڈک مائننگ کمپنی (آر ڈی ایم سی) نے معروف و معتبر انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ کیئر نیٹ ورک کی شراکت داری کے ساتھ ضلع چاغی میں اپنا پہلا ہیلتھ کیئر پروجیکٹ قائم کردیا۔ یہ کمیونٹی ہیلتھ سینٹر ریکوڈک کے قریبی گاؤں ہمے میں قائم کیا گیا جس کا پراہ کوہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کمیٹی کے معزز نمائندوں کے ساتھ آر ڈی ایم سی کے کنٹری منیجر علی احسان رند نے افتتاح کیا۔



سات روزہ انسداد پولیو مہم دو اکتوبر سے شروع ہوگا انتظامات مکمل ہیں ،چیف سیکرٹری بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے کہا ہے کہ صوبے سے پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے تاہم کوششوں کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کوئی بچہ پولیو وائرس کا شکار نہ ہو۔



بلوچستان ،مالی سال 2021-22میں بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ; بلوچستان میں مالی سال2021-22ء میں بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیوںوبے قاعدگیوں کاانکشاف ،اخراجات میں 32ارب67کروڑ جبکہ ٹیکسز وڈیوٹیز کی چوری میں 2ارب 27کروڑ کی بے قاعدگی ہوئی ہے ۔



وزیراعلیٰ کا پی ڈ ی ایم اے کو ہنگامی صورتحال سے قبل انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا ہے کہ قدرتی آفات سمیت کسی بھی ہنگامی صورتحال میں صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ دستیاب وسائل کو بہتر اور منظم انداز سے زیر استعمال لایا جائے اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے قبل پیشگی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔



ہمارے بچے بازیاب ہو جائیں تو جان میں جان آجائے، مغوی فٹبالر محمد یاسر کے والد کی فریاد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ؛ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے علاقے جنی بیری سے اغوا ہونے والے 6 فٹبالرز کا سراغ نہ لگایا جاسکا۔ 9 ستمبر کو ڈیرہ بگٹی سے سبی فٹ بال ٹورنامنٹ کے لیے جانے والے 6 فٹبالرز جن میں امیر، فیصل، یاسر، سیراز، سہیل اور بابر شامل ہیںتاہم 2 ہفتے کا وقت گزر جانے کے باوجود مغویوں کو بازیاب نہیں کر وایا جاسکے۔