حب، بلوچستان کی مائننگ سیکٹر کو ماڈرنائزیشن کی سمت لے جارہے ہیں، عمیر محمد حسنی

| وقتِ اشاعت :  


حب: نگران وزیراعلی بلوچستان کے مشیر برائے معدنیات سردارزادہ عمیر محمد حسنی نے مائنز اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ حب کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی مائننگ سیکٹر کو ماڈرنائزیشن کی سمت لے جارہے ہیں ۔



نگراںوزیراعلیٰ بلوچستان کے سامنے بارڈربندش کا مسئلہ اٹھایا، خیرجان بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


آواران: نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء خیر جان بلوچ اور میر سراج ساجدی کی نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر مردان ڈومکی سے ملاقات پاک ایران بارڈر بندش کی وجہ سے لاکھوں مزدوروں کی بیروزگاری جیسے سنگین مسئلے پر وزیراعلی بلوچستان کو وفاقی حکومت کے سامنے اس معاملے کو اٹھانے پر زور دیا گی



آصف زرداری سے کوئی اختلاف نہیں، اپنے5 سالہ دور میں بلوچستان کے مسائل اور حقوق پر اسمبلی کے فلور پر بات کی، اسلم بھوتانی

| وقتِ اشاعت :  


اوتھل: سابق رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات جنوری کے آخرمیں ہونگے۔الیکشن کمیشن مردم شماری کے حوالے سے حلقہ بندیاں کرکے اگر فروری کے بعد انتخابات چاہتے ہیں تو غیر آئینی اقدام ہوگا،میرے خیال میں الیکشن کمیشن جنوری کے آخر میں ہر صورت میں انتخابات کروائیں،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ملک کو آئین و قانون کے مطابق چلانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے، آصف زرداری سے کوئی اختلاف نہیں، میں نے اپنے 5 سالہ دور میں نہ صرف اپنے حلقے بلکہ بلوچستان کے مسائل اور حقوق پر اسمبلی کے فلور پر بات کی ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھوتانی رابطہ آفس اوتھل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔



زیارت ریزیڈنسی اہل بلوچستان کا ایک بیش بہا اثاثہ ہے،نگران وزیراعلیٰ

| وقتِ اشاعت :  


زیارت +سبی : نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا ہے کہ زیارت سمیت بلوچستان بھر میں تعلیم کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے شہریوں کو زیارت میں صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے گی زیارت ریزیڈنسی اہل بلوچستان کا ایک بیش بہا اثاثہ ہے اس کی حفاظت ہماری مشترکہ ذمے داریوں میں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے زیارت میں بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی اپنے پہلے ایک روزہ سرکاری دورے پر زیارت پہنچ گئے



کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت شہر کی سٹرکوں کی تعمیر کا کام تیز کر دیا گیا ہے ، علی مردان ڈومکی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ; نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے اطراف اور گنجان آباد علاقوں میں روڑ سیکٹر کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔



ارباب غلام کاسی کی شہادت سانحہ ہے ،خوشحال خان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ؛ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ اور شریک چیئرمین مختار خان یوسفزئی نے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ارباب غلام کاسی ایڈوکیٹ کی شہادت کے المناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پنجابی استعماری ریاست میں پشتون افغان عوام کا خون بے دریغ بہایا جا رہا ہے۔



عدالتی احکامات کو بلائے طاق رکھنے سے ظاہر ہوتا ہے صوبے میں گورننس معدوم ہوگئی ہے ،بلوچستان ہائیکورٹ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : عدالتی احکامات کو جس طرح بالائے طاق رکھا جا رہا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صوبے میں بالعموم اور کوئٹہ شہر میں بالخصوص گورننس کی صورتحال معدوم ہو گئی ہے-



حکومت ارباب غلام ایڈووکیٹ کی شہادت کے حوالے سے عدالتی تحقیقات کرے ،اے این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ حکومت ریاست اور انتظامیہ کی جانب سے ارباب غلام ایڈوکیٹ کی شہادت کے حوالے سے جوڈیشل انکوائری صاف شفاف تحقیقات اور سرکار کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرنے پر ان کو دفنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔