کوئٹہ : چار جماعتی اتحاد بلوچستان کے زیر اہتمام کوئٹہ کے احتجاجی پرلت میں مادری زبانوں کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال نے کی ۔
مستونگ:کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر لکپاس ٹنل کے مقام پر ٹریفک جام روز کا معمول بن گیا، گزشتہ چند دنوں سے ٹنل پر ٹریفک جام میں سخت اضافہ ہوگیا ہے، اس سردی میں ایک گھنٹے سے لکپاس ٹنل پر بدترین ٹریفک جام ہے
تربت:زمیاد گاڈیوں کی ٹکر سے دو نوجوان جان بحق، ملزمان گرفتار نہیں کیے جاسکے، گزشتہ شام ڈی بلوچ پوائنٹ پر تیز رفتار زمیاد گاڈی نے ٹکر مار کر عزیز ولد عبدالغفور سکنہ کلاھو نامی ایک نوجوان کو ہلاک کردیا۔ ایک اور واقعہ میں زمیاد گاڈی نے ایم ایٹ شاہراہ پر موٹر سائیکل سوار نوجوان کو… Read more »
چمن:پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہاہے کہ یہ الیکشن جرنیلوں نے ہاتھوں میں لیا اور اربوں روپے لئے اب چوروں کی حکمرانی ارہی ہے اور قومی خزانے کو مزید لوٹیں گے ہمیں احساس ہے کہ پاکستان بہت تکلیف میں ہے اس ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے آئین کی بالادستی پر یقین کرنا ہوگا یہ اس دھرنا کی کامیابی ہے کہ گرفتار افراد کو 24 گھنٹے کے اندر چھوڑ دیئے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے چمن بارڈر پر جاری دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 4 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اور حکمران اس کے مطالبات سنجیدگی سے نہیں لیتے عالمی قوانین میں سرحدوں پر جانوروں کیلئے پابندی نہیں ہے تو انسانوں پر کیا پابندی ہوگی ییاں چمن بارڈر پر پاسپورٹ نافذ کرکے پشتون قوم کو تقسیم کرنے پر تلے ہوئے ہیں انہوں نے کہا اب مذید التجا نہیں کریں گے یہ لاکھوں کی اجتماع جو فیصلہ کریگی
کوئٹہ: نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ مقامی عمائدین کی ضمانت پر چار زیر حراست مظاہرین کی رہائی کے بعد چمن میں صورتحال معمول پر آ گئی ہے۔ عمائدین نے عہد کیا کہ مظاہرین چمن میں معمولات زندگی کو درہم برہم نہیں کریں گے۔
کوئٹہ: زبانوں کے عالمی دن کی مناسبت سے بلوچی اکیڈمی نے بلوچی زبان کو کمپیوٹر ٹیکنالوجی کے نئے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے بلوچی زبان کے لیے نیچرل لینگویج پراسسنگ (Natural Language processing) کے پراجیکٹ کا آغاز کردیا ہے۔