کوئٹہ: جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کی ابتر صورتحال تشویشناک ہے جبکہ خطے میں جنگی حالات کے باعث صورتحال مزید سنگین ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر حملے کے بعد جنگ خطے کے دروازے تک پہنچ چکی ہے اور پاکستان کے 25 کروڑ عوام مشکل وقت میں ایرانی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل نے رجیم چینج کے مقصد سے ایران پر حملہ کیا اور وہاں مسلسل بمباری کر کے عوام کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،
پنجگور: ایران جنگ کے اثرات سے پنجگور کی معیشت بھی متاثر ایرانی اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے پٹرول فی لیٹر 150 روپے سے بڑھ کر 250 روپے کا ہوگیا ہے
کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق سینیٹر ودانشور میر طاہر بزنجو نے کہا ہے کہ اس وقت ایران دنیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے یہ خطہ جو عشروں سے خون میں لت پت تھا اب صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ایران پر حملے اور ایرانی روحانی لیڈر کی شہادت کے بعد مزید عدم استحکام کا شکار ہوگا انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ فاشست ذہنیت رکھتے ہیں
ڈھاڈر: تفصیلات کے مطابق ڈھاڈر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے کوئٹہ کے نائب تحصیلدار شیر دل ابڑو جاں بحق ہوگئے ذرائع کے مطابق واقعہ ڈھاڈر کے علاقے نوشیروان سنی شوران میں پیش آیا
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا اہم اجلاس، مختلف انتظامی و مالی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جس میں گورننگ باڈی نے گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سالانہ بجٹ کی منظوری دے دی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے خصوصی آڈٹ کا حکم