گوادر پورٹ، سی پیک فیز ون اور ٹو منصوبے پاکستان کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہو رہے ہیں،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد:ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی باہمی احترام، اعتماد اور مشترکہ ترقی کے اصولوں پر مبنی ہے، جو دونوں ممالک کے عوام کے لیے خوشحالی اور استحکام کی ضمانت ہے۔ دونوں ممالک ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور ان تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے سلامونہ کی جانب سے سلک روڈ کلچرل سینٹر میں منعقدہ 23 مارچ کے حوالے سے تصویری نمائش کے افتتاح کی تقریب اور افطار ڈنر میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چین کے سفیر، پاکستانی و چینی حکام، سفارتی اور سماجی شخصیات بھی شریک تھیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا کہ پاک چین ثقافتی و تجارتی تعلقات دونوں ممالک کے عوام کو قریب لا رہے ہیں،



بلوچستان کو پرامن اور خوشحال صوبہ بنائیں گے،وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، امن و امان پر تبادلہ خیال

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتبلوچستان میں امن و امان اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرا ز بگٹی نے کوئٹہ میں جمعیت علماء اسلام کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی ۔



ڈاکٹر ماہ رنگ کی گرفتاری کے خلاف ممکنہ احتجاج کے پیش نظر، پولیس کا پریس کلب کا گھیراؤں،احتجاج کرنا ہر شہری کا حق ہے، سول سوسائٹی اور بی وائی سی کا بیان

| وقتِ اشاعت :  


کراچی:بلوچ یکجہتی کمیٹی، سول سوسائٹی کراچی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے بلوچستان میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، مرکزی رہنما بیبگر بلوچ، کامریڈ بیبو بلوچ سمیت سیاسی رہنماؤں کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف ہونے والے ممکنہ احتجاج کو روکنے کے لئے سندھ پولیس نے کراچی پریس کلب کے باہر مکمل ناکہ بندی کردی، جبکہ پریس کلب کے آنے جانے والے تمام راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے راستےبلاک کردیئے گئے۔



حکومت بلوچستان کاریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں بلوچستان کے چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، محکمہ داخلہ، ایس اینڈ جی اے ڈی، محکمہ تعلیم، صحت، خزانہ کے سیکرٹریز سمیت تمام ڈویژن کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، ڈی آئی جیز اور ضلعی پولیس افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں امن و امان اور سروس ڈلیوری سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، جبکہ فرائض کی انجام دہی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کے لیے دعا اور فاتحہ خوانی کی گئی



وزیراعلیٰ بلوچستان کا تعلیمی اداروں میں قومی ترانہ اور پرچم لہرانے کی ہدایت

| وقتِ اشاعت :  


وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تمام تعلیمی اداروں میں قومی ترانہ پڑھنے اور پاکستان کا پرچم لہرانے کو لازمی قرار دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ جو تعلیمی ادارے ان احکامات پر عمل درآمد نہیں کریں گے، ان کے سربراہان کو عہدے سے مستعفی ہونا ہوگا



بلوچ نوجوانوں کو لاحاصل جنگ میں دھکیلا جا رہا ہے، جس سے کچھ حاصل نہیں ہوگاسرفراز بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں بلوچستان کے چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، محکمہ داخلہ، ایس اینڈ جی اے ڈی، محکمہ تعلیم، صحت، خزانہ کے سیکرٹریز سمیت تمام ڈویژن کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، ڈی آئی جیز اور ضلعی پولیس افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں امن و امان اور سروس ڈلیوری سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، جبکہ فرائض کی انجام دہی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کے لیے دعا اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ



بلوچستان کی صورتحال تشویشناک، طاقت اور تشدد کے بجائے فریقین بات چیت سے مسائل کا حل تلاش کریں ، علی مردان ڈومکی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کوئٹہ کی حالیہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام معاملات کو بات چیت اور افہام و تفہیم سے حل کیا جانا چاہیے۔



ریاستی جبر کے ذریعے عوام کی آواز دبانے کی کوشش ناقابلِ قبول ہے، کلثوم بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


نوکنڈی:  نیشنل پارٹی کی صوبائی خواتین سیکرٹری اور رکن بلوچستان اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ نے سریاب روڈ پر لاپتہ افراد کے لواحقین کے پرامن احتجاج پر فائرنگ، لاٹھی چارج، تشدد اور شیلنگ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔