
کو ئٹہ: کوئٹہ میں رشتے کے تنازعے پر نوجوان نے دو خواتین پر تیزاب پھینک دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔پولیس کے مطابق واقعہ کوئٹہ کے علاقے تھانہ سٹی کی حدود میں کاسی روڈ پر واقعہ سبزی منڈی کے قریب پیش آیا جہاں موٹرسائیکل سوار ایک ملزم نے دو خواتین پر تیزاب پھنک دیا اور فرار ہو گیا ۔