لیاقت بازار آتشزدگی: ایوانِ صنعت و تجارت کا متاثرہ تاجروں کے لیے صوبائی حکومت سے فوری مالی معاونت کا مطالبہ

| وقتِ اشاعت :  


ایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ بلو چستان کے صدر حاجی محمدایوب مر یا نی، سینئر نا ئب صدر حاجی اختر کا کڑ، نا ئب صدر انجینئر میر وائس خان کاکڑ و دیگر نے کو ئٹہ کے مرکزی علا قے لیاقت بازارمیں حلیم پلازہ میں آتشزدگی کے باعث تاجروں کو ہو نے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کر تے ہو ئے حکومت وقت سے مطا لبہ کیا ہے کہ وہ متاثرہ تا جروں کے نقصانات کی تلا فی کے لئے ما لی معاونت کا اعلان کریں۔



بلوچستان میں موسمی صورتحال کے پیش نظر پی ڈی ایم اے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

| وقتِ اشاعت :  


ڈائریکٹرجنرل پی ڈی ایم اے کے مطابق چھٹیاں منسوخ کرنے کا فیصلہ برفباری اور بارش سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کاروائیوں کے پیش نظرکیا، تمام افسران اور عملہ بلا تعطل اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں۔ برفباری سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال کا لمحہ بہ لمحہ جائزہ لے رہے ہیں۔



ایک پروفیسر کو اس طرح سڑک پر گھسیٹنا استاد کی بے حرمتی ہے، جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، بساک

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: آج بلوچستان گرینڈ الائنس کے احتجاج پر پولیس کا دھاوا، اور اس کے نتیجے میں اساتذہ، پروفیسرز اور دیگر سرکاری ملازمین پر تشدد اور گرفتاریاں انتہائی تشویشناک ہیں۔ سب سے قابلِ مذمت عمل یہ ہے کہ عوامی پیسوں سے تنخواہ لینے والے پولیس اہلکار ایک پروفیسر کی بے حرمتی کرکے ان کو سڑک پر گھسیٹ کر لے جا رہے ہیں۔ استاد جو معاشرے میں عظیم رتبہ رکھتے ہیں اس طرح ان کی کم شرفی المناک عمل ہے۔ ہم اس غیر اخلاقی حرکت کی نہ صرف مذمت کرتے ہیں، بلکہ اسے اساتذہ کی تذلیل کی انتہا سمجھتے ہیں۔



بلوچستان کو موسمیاتی تبدیلیوں اور دہشت گردی جیسے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے،وزیراعلیٰ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ کی قیادت میں اقوام متحدہ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی،



بلوچستان شدید سرد لہر کیساتھ تیز ہوائیں داخل ہوگئیں

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق بدھ اور جمعرات کوصوبے کے جنوب مغربی علاقوں میں شدید سرد لہر کے ساتھ تیز ہوائیں داخل ہونے کا امکان ہے۔کوئٹہ، مستونگ، قلات، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، ژوب، ہرنائی، خاران، چاغی، سوراب، واشک، موسیٰ خیل، بارکھان، خضدار اور نوشکی اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور گرج چمک کا امکان ہے۔



خضدار،سی آئی اے پولیس کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، دو پولیس اہلکار زخمی

| وقتِ اشاعت :  


خضدار:  خضدار شاہراہ پر فیروز آباد کے قریب سی آئی اے پولیس کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ایک سینیئر پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی۔ ایس ایس پی خضدار شہزادہ عمر عباس بابر کے مطابق سی آئی اے پولیس کی ٹیم نال روڈ پر معمول کی گشت پر تھے نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر حبیب اور کانسٹیبل منیراحمد زخمی ہو گئے۔



شاہد رند وزیر اعلیٰ بلوچستان کے سیاسی و میڈیا امور کے معتمد مقرر، نوٹیفکیشن جاری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ، 21 جنوری۔ حکومتِ بلوچستان نے معروف سینئر صحافی اور تجزیہ نگار شاہد حمید رند کو وزیر اعلیٰ کے لیے سیاسی و میڈیا امور کا معتمد (Aide to the Chief Minister for Political and Media Affairs) مقرر کر دیا ہے۔



بلوچستان یونیورسٹی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:کوئٹہ میں مسلح افراد کی دکان میں فائرنگ ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے جامعہ بلوچستان کے قریب پرندے فروخت کرنے والی دکان میں فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں احمد جان نامی شخص جاں بحق ہوگیا ۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا ۔مزید کاروائی جاری ہے ۔