اسلام آباد: نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سنیٹر جان محمد بلیدی اور رکن قومی اسمبلی پھلین بلوچ سے تربت یونیورسٹی کے ایل ایل بی کے فائنل ائیر کے طلبا کی پارلیمنٹ ھاوس اسلام آباد میں اہم ملاقات۔ بلوچستان کے طلبا کا پارلیمنٹ ھاوس میں شاندار استقبال کیا گیا اور ایوان بالا و ایوان زیریں (سنیٹ اور قومی اسمبلی ) کا دورہ کرایا گیا پارلیمنٹ اور پاکستان کے آئین کے تاریخ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گی۔ سنیٹر جان محمد بلیدی اور رکن قومی اسمبلی پھلین بلوچ نے پارلیمنٹ کا دورہ کرنے والے طلبا کے اعزاز میں چائے پارٹی کا اہتمام کیا، چائے کے ٹیبل پر طلبا کے ساتھ تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے پارلیمنٹیرن نے پارلیمنٹ میں بلوچ قائدین کے سیاسی کردار پر تفصیلی گفتگو کی، انھوں نے کھاکہ نیشنل عوامی پارٹی کی طویل سیاسی جدوجہد کے نتیجے میں ملک میں ون یونٹ ختم ہوا اور ون مین ون ووٹ کی بنیاد پر ملک میں جمہوری نظام عمل میں آیا۔