فرانسیسی صدر کا سربراہ داعش ‘صحارا’ عدنان ابو ولید کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

| وقتِ اشاعت :  


فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے عالمی شدت پسند تنظیم داعش کے صحارا ریجن کے سربراہ عدنان ابو ولید الصحاروی کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دولت اسلامیہ کا سربراہ عدنان ابو ولید گریٹر صحارا میں فرانسیسی فوجیوں کے ایک آپریشن میں ہلاک ہوا۔



افغانستان کےمسئلے پر پاکستان سے مسلسل رابطے میں ہیں، امریکی محکمہ خارجہ

| وقتِ اشاعت :  


امریکا 20 سال کی طویل جنگ کے بعد افغانستان سے نکل گیا، جس کے بعد خطے کی صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ افغانستان کےمسئلے پر پاکستان سے مسلسل رابطے میں ہیں۔



سابق صدر ٹرمپ چین کے معاملے پر آپے سے باہر ہوچکے تھے، واشنگٹن پوسٹ

| وقتِ اشاعت :  


سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے جارحانہ انداز سے جانے جاتے ہیں، واشنگٹن پوسٹ کے ایڈیٹر کی پرل نامی کتاب میں اہم انکشافات کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے آخری ماہ میں امریکی اعلیٰ فوجی قیادت کو خدشہ تھا کہ ٹرمپ چین سے جنگ چھیڑ دیں گے۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق صدر ٹرمپ چین کے معاملے پر آپے سے باہر ہوچکے تھے، جس کے بعد جنرل مارک ملی نے چینی فوجی جنرل کو دو خفیہ ٹیلی فون بھی کیے ۔



جھگڑے میں زخمی ہونے اور باہمی اختلافات کی تردید، ملا برادر منظر عام پر آگئے

| وقتِ اشاعت :  


افغانستان کے قائم مقام نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر نے اپنے زخمی ہونے سے متعلق گردش کرتی خبروں کو جھوٹا قرار دیا اور یہ بھی واضح کیا کہ طالبان کی صفوں میں مکمل اتحاد ہے۔ طالبان رہنماؤں کے مابین تنازعے کی اطلاعات تھیں جن میں ملا برادر اور حقانی نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے… Read more »



عالمی پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

| وقتِ اشاعت :  


پیانگ یانگ: جنوبی کوریا نے الزام عائد کیا ہے کہ شمالی کوریا نے عالمی پابندیوں کے باوجود بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔ جنوبی کوریا کی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔ امریکا نے بھی جنوبی کوریا کے دعوے پر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔



لوفتھانسا ایئرلائنز پاکستان میں فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کی خواہاں

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: جرمن ایئرلائن لوفتھانسا 13 سال بعد پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کی خواہاں ہے۔ جرمن کاروباری وفد جس میں لوفتھانسا کے نمائندے شامل تھے، نے بورڈ آف انویسٹمنٹ (بی او آئی) کی سیکریٹری فرینا مظہر کو بتایا کہ ایئرلائن جو مسافروں کے حوالے سے یورپ کی دوسری بڑی ایئرلائن ہے، پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔



بش، اوباما اور بل کلنٹن افغان تارکین وطن کی مددکرنے پر متحد

| وقتِ اشاعت :  


تین سابق امریکی صدور  باراک اوباما، بل کلنٹن اور جارج ڈبلیو بش نے امریکا آنے والے افغان تارکین وطن کی مدد کیلئے بنائے گئے گروپ کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔سی این این کے مطابق ویلکم ڈاٹ یو ایس کے نام سے قائم کئے گئے مشاورتی گروپوں کے اتحاد میں سابق امریکی صدور اور ان کی بیویاں بھی خدمات سرانجام دیں گی۔



القاعدہ کا خطرہ بڑھ رہا ہے: ڈپٹی ڈائریکٹر CIA

| وقتِ اشاعت :  


ڈپٹی ڈائریکٹر سی آئی اے ڈیوڈ کوہن کا کہنا ہے کہ القاعدہ کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔سی آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویڈ کوہن نے امریکی ڈائریکٹر ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی اسکاٹ بیریئر کے مؤقف سے اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ القاعدہ آئندہ چند سالوں میں ایک اور حملے کی صلاحیت حاصل کر لے گی۔



دہشت گردی کاخطرہ افغانستان کے بجائے یمن اور عراق سے زیادہ ہے :امریکا

| وقتِ اشاعت :  


امریکا کی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس ارویل ہینس کا کہنا ہے کہ افغانستان اب بین الاقوامی دہشت گردی کے لیے بڑا خطرہ نہیں رہا۔امریکی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس ارویل ہینس نے سالانہ انٹیلی جنس اور نیشنل سکیورٹی سمٹ میں شرکت کی جس دوران ان کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس کمیونٹی اب افغانستان میں ’دہشت گرد تنظیموں کی ممکنہ تشکیل نو‘ پر نظر رکھ رہی ہے۔