ایران نے ضلع کیچ میں کوئی ڈرون حملہ نہیں کیا،ایرانی قونصلیٹ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ میں قائم ایرانی قونصلیٹ نے گزشتہ روزپاکستانی علاقے ضلع کیچ کی تحصیل تمپ کے علاقے نذر آباد میںکسی بھی ڈرون حملے کی تردید کرتے ہوئے اپنے بیان میں ایرانی قونصلیٹ نے کہا کہ ا سطرح کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے ،بیاں میںمزید کہا کہ شائع خبربردار ممالک کے تعلقات میںرخنہ ڈالنے کی کوشش ہے، ایران اورپاکستان دوبردار اسلامی ممالک ہیں اورانکے درمیان سیکورٹی اورتجارت سمیت بھائی چارے کا رشتہ ہے ۔



اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری سے فلسطینی شہدا کی تعداد 20 ہوگئی

| وقتِ اشاعت :  


غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 20 ہوگئی۔  جاں بحق افراد میں حماس کے سینئر کمانڈر محمد عبداللہ فياض بھی شامل ہیں۔  گزشتہ روز غزہ سے اسرائیلی علاقے میں راکٹ داغے گئے جس کے بعد ہونے والے دھماکوں کے باعث سائرن بجنے سے اسرائیلی پارلیمنٹ کی عمارت خالی کروالی گئی۔