نیوزی لینڈ نے میانمار کیساتھ سیاسی و فوجی تعلقات معطل کردیے

| وقتِ اشاعت :  


میانمارمیں فوجی بغاوت کے بعد نیوزی لینڈ نے میانمار کے ساتھ سیاسی اور فوجی تعلقات معطل کردیے۔نیوزی لینڈی کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ حکومت میانمار کے ساتھ تمام اعلیٰ سطح کے سیاسی اور فوجی رابطے معطل کرنے کا اعلان کرتی ہیں۔



بھارت: سرکاری افسر نے پانی سمجھ کر سینیٹائزر پی لیا

| وقتِ اشاعت :  


بھارت میں سرکاری افسر رمیش پوار نے پانی سمجھ کر سینیٹائزر پی لیا ویسے تو دُنیا بھر میں عالمی وبا کورونا سے بچنے کے لیے ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال کیا جاتا ہے جو ہر ایک شخص کے لیے معمولی سی بات ہے لیکن پڑوسی ملک بھارت میں ایک ایسا انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں ایک سرکاری افسر نے سینیٹائزر ہاتھ پر لگانے کے بجائے پی لیا۔



میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف عوامی احتجاج میں تیزی آگئی

| وقتِ اشاعت :  


میانمار میں انٹرنیٹ کی بندش اور ریاستی رکاوٹوں کے باوجود فوجی بغاوت کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہیں۔ میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہروں کو روکنے کے لیے ملک بھر میں پہلے سماجی رابطے کی ویب سائٹس کو بند کیا گیا اور اس کے بعد اب انٹرنیٹ پر ہی مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے جب کہ رنگون میں سیکیورٹی فورسز کی زائد نفری تعینات کردی گئی ہے۔



یمن کے حوثی باغیوں کو دہشتگرد تنظیم کی لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  

usa kahrja america

امریکا نے یمن کے حوثی باغیوں کو دہشت گرد تنظیم کی لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا، پینٹاگون کا کہنا ہے کہ فیصلہ انسانی بنیادوں پر کیا، سعودی سرزمین پر حملوں کے دفاع میں امریکا سعودی عرب کی مدد جاری رکھے گا۔