حملوں میں ایران کی جوہری صلاحیت ختم کردی گئی: امریکی وزیر دفاع

| وقتِ اشاعت :  


امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیسگتھ نے پینٹا گون کے نمائندے کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ایران کی جوہری تنصیبات سے متعلق غلط خبریں پھیلائی گئیں، امریکی صدر ٹرمپ نے ایران اسرائیل جنگ بند کرائی، آئی اے ای اے نے تصدیق کی کہ ایرانی جوہری تنصیبات کو نقصان پہنچا۔



آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، یورپی یونین، جاپان نے ایرانی جوہری صلاحیت کو دنیا کیلئے خطرہ قرار دیدیا

| وقتِ اشاعت :  


آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، یورپی یونین اور جاپان نے ایرانی جوہری ہتھیاروں کو دنیا کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں کشیدگی میں کمی کیئے سفارتکاری کا راستہ اپنایا جائے۔



امریکا نے ریڈلائن کراس کی ہے، ہمارے جواب کا انتظار کریں: ایرانی وزیر خارجہ

| وقتِ اشاعت :  


ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہےکہ امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرکے بڑی ریڈلائن کراس کی ہے، جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں اور جواب دیں گے، ہمارے جواب کا انتظار کریں۔



عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کی ایران پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت، کشیدگی کم کرنے کی اپیل

| وقتِ اشاعت :  


عرب لیگ کے وزرائے خارجہ نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کشیدگی میں کمی کی اپیل کردی۔

 عرب لیگ نے ایران پر اسرائیلی فضائی حملوں کی سخت مذمت کی ہے اور فوری طور پر عسکری کشیدگی روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔



اختلافات ختم کرکے ایک ہوجائیں، مسلمانوں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے: ترک صدر

| وقتِ اشاعت :  


ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے کہا ہےکہ نیتن یاہو ہٹلر پورےخطے کو تباہی کی طرف دھکیلنا چاہتا ہے لہٰذا مسلمانوں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے اور یہ وقت ہے کہ اپنے اختلافات کو ختم کرکے ایک ہوجائیں۔